مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ سونے کو اُدھار بیچا جا سکتا ہے کہ نہیں؟ یعنی سونا ابھی دے دیا جائے، اور اس کی قیمت اُدھار کر لی جائے، پھر کسی وقت ادا کی جائے۔
سونے کو مذکور طریقہ سے نقدی کے عوض اُدھار بیچنا اور خریدنا جائز ہے، بشرطیکہ بدلین میں سے کسی ایک پر قبضہ بھی ہو ۔
كما في المبسوط للسرخسي: وإن اشترى خاتم فضة أو خاتم ذهب فيه فص، أو ليس فيه فص بكذا فلسا، وليست الفلوس عنده فهو جائز إن تقابضا قبل التفرق أو لم يتقابضا؛ لأن هذا بيع، وليس بصرف فإنما افترقا عن عين بدين؛ لأن الخاتم يتعين بالتعين بخلاف ما سبق فإن الدراهم والدنانير لا تتعين بالتعيين؛ فلهذا شرط هناك قبض أحد البدلين في المجلس، ولم يشترط هنا اھ (14/ 25)۔
وفي الفتاوى الهندية؛ وإن اشترى خاتم فضة أو خاتم ذهب فيه فص أو ليس فيه فص بكذا فلسا وليست الفلوس عنده فهو جائز تقابضا قبل التفرق أو لم يتقابضا لأن هذا بيع وليس بصرف كذا في المبسوط (3/ 224)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا/ پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1