(+92) 0317 1118263

احرام کے مسائل

بال مصنوعی ہوں تو احرام سے کیسے نکلے؟

فتوی نمبر :
13898
| تاریخ :
2011-11-01
عبادات / حج و عمرہ / احرام کے مسائل

بال مصنوعی ہوں تو احرام سے کیسے نکلے؟

کچھ سال پہلے ایک شخص نے سر کے اوپر والے حصہ پر بال لگوائے تھے جہاں پر وہ گنجا ہو گیا تھا ، اب وہ شخص حج کے لیےجا رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ جب یہ شخص احرام سے نکلے گا ،تو کیا اس کو یہ مصنوعی بال کا ٹنے پڑیں گے یا پھر وہ صرف ان اصلی بالوں کو کٹوائے گا جو سر کے آس پاس ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حالت احرام سے نکلنے پر مردوں کے لیے اگر چہ حلق یعنی اُسترے سے سارے بالوں کا مونڈھنا اور صاف کرنا افضل ہے۔ تاہم مذکور شخص اگر بجائے صاف کرنے کے صرف قصر کر لے اس طور پر کہ پورے سر کے بالوں کو قینچی سے چھوٹےکروادے تو اس کی بھی اجازت ہے۔ اور اگر مصنوعی بالوں والا حصہ بمقابلہ چوتھائی سر کے برابر یا اس سے کم ہو ،تو اس صورت میں اس حصہ کے علاوہ بقیہ سر کے بال مونڈھ دے یا چھوٹے کروادے تو اس صورت میں بھی وہ احرام سے نکل جائے گا۔ مگر اس کا یہ عمل کراہت سے خالی نہیں ۔ اس لیے پہلی دو صورتوں میں سے کسی ایک کااختیار کرنا اس کے حق میں زیادہ بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامية تحت : قوله و حلقه أفضل أى هو مستون وهذا في حق الرجل ويكره للمرأة لأنه مثله في حقها كحلق الرجل لحيته و أشار إلى أنه لو اقتصر على حلق الربع جاز كما في التقصير لكن مع الكراهۃ لتركه السنة فان السنة حلق جميع الرأس أو تقصير جميعه (٢ /٥١٦) ۔
و فی بدائع الصنائع: ولو حلق بعض الرأس فان حلق أقل من الربع لم يجزه و ان حلق ربع الرأس اجزأه ويكره أما الجواز فلأن ربع الرأس يقوم مقام كله في القرب المتعلقة بالرأس كمسح ربع الرأس في باب الوضو اھ ( ٢ /١٤١) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 13898کی تصدیق کریں
0     47
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء پر جوتا پہننا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 14
  • امیگریشن آفیسر کا ہاتھوں میں سینیٹائزر لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • جدہ میں عارضی رہائش پذیر حج کا احرام کہاں سے باندھے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 1
  • کیا حالتِ احرام میں بالوں کا گرنے کی وجہ سے دم لازم ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احرام کے مسائل 0
  • حالت احرام میں آدمی اپنا حلق یا قصر خود کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • ایک ہی احرام کے ساتھ ایک سے زائد عمرے کیے جاسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • دوسرے عمرے کے لیے مسجد عائشہ سے احرام باندھنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حالتِ احرام میں غلافِ کعبہ کو چھونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • نابالغ بچے کا بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حالتِ احرام میں خوشبو دار صابن استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حالتِ احرام میں عذر کی بنا ء انڈرویئر پہننا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • بغیر عمرے کی نیت کے, احرام پہن کر مطاف میں جانا تاکہ عمرہ والوں کی طرح نظر آئے

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • طائف کی زیارات سے ہو کر مکہ شریف آنے والے کا احرام کے بغیر میقات سے گزرنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • عمرہ یا حج میں حاجی خود حلق کرسکتاہے

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں سگریٹ پینا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں ٹشو اور صابن کا استعمال

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • جدہ سے عمرہ کی ادائیگی کی صورت میں احرام کے مسائل

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • کسی ملک کا سفر کرتے ہوئے جدہ اسٹے کی وجہ سے احرم پہننا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • احرام کی حالت میں چہرہ پر نقاب لگے رہنے کا حکم

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • جدہ جاتے ہوئے احرام سے بچنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • تھکن کی وجہ سے احرام کی چادر اتار کر سونا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 2
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • پیشاب کے قطروں کا مریض عمرہ کی ادائیگی کیسے کرے؟

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
  • حج پر جانے والے کاذو الحجہ میں احرام سے قبل بال وناخن کاٹنا

    یونیکوڈ   احرام کے مسائل 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات