(+92) 0317 1118263

سہاگ رات /ہمبستری کا طریقہ

فتوی نمبر :
15047
| تاریخ :
2012-05-01

سہاگ رات /ہمبستری کا طریقہ

سہاگ رات کا اسلامی طریقہ واضح کریں، سہاگ رات پے نفل کا کیا حکم ہے؟ اور کس طرح ادا کریں ؟ اگر کسی کو سہاگ رات کے بارے میں بتانا ہو تو اسلام کی روشنی میں واضح کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شادی کی پہلی رات جب شوہر بیوی کے پاس جائے تو کلام و گفتگو سے پہلے ’’ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ‘‘کہے اور پھر بیوی کی پیشانی کے بالوں پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھے۔
" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْئَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبِلْتَهَا عَلَيْهِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّمَا وَشَرِمَا جَبِلْتَهَا عَلَيْهِ "
یہ بھی آداب میں داخل ہے کہ اولا وضو کرے، پھر دو رکعت صلاۃ الحاجۃ پڑھ کر خیر و برکت اور تو افق و محبت اور پاکیزگی کے ساتھ دوام وبقاء، نیز صالح اولاد کے حصول کی دعا کرے، یہ دعا پڑھنا زیادہ بہتر ہے۔
’’ اللهم بَارِكْ لِىْ فِي أَهْلِى وَبَارِكْ لَهُمْ فِيَّ اللَّهُمَّ ارْزُقْنِیْ مِنْهُم وَارْزُقُهُمْ مِنِّىْ اللَّهُمَّ اجْمَعُ بَيْنَنَا مَا جَمَعْتَ إِلَى خَيْرٍ وَفَرِّقْ بَيْنَنَا إِذَا فَرَّقْتَ إِلٰى خَيْرٍ ‘‘
اس کے بعد بیوی کے پاس بیٹھ کر اس کو مانوس کرنے کے لئے پیار بھرے انداز میں باتیں شروع کرے، باتوں باتوں میں یہ بات بھی واضح کرے کہ شریعت کے مطابق زندگی گزارنے میں ہم دونوں کی کامیابی ہے، جبکہ خلاف شریعت طریقوں کی پیروی سراسر نقصان دہ اور پریشانی کا باعث ہے، اس کے بعد جب ہمبستری کا ارادہ کرے تو بیوی کو پیار و محبت اور بوس و کنار کے ساتھ مانوس کر لیا جائے۔ اور ایسی صورت اختیار کی جائے جس سے وہ بھی آمادہ جماع ہو جائے ،پھر یہ دعا پڑھے۔
’’بِسْمِ اللهِ اَللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَنَ وَجَنِّبِ الشَّیْطٰنَ مَا رَزَقْتَنَا‘‘
جماع میں حتی الامکان ستر اور پر دہ ہونا چاہئے ، بالکل ننگا ہونا اچھا نہیں، بلکہ بقدرِ ضرورت ستر کھولنا چاہیئے اور باقی بدن پر کپڑا وغیرہ ڈال لیا جائے، جماع کے موقع پر قبلہ رخ نہ ہونا چاہیئے کہ اس میں احترام قبلہ کا لحاظ ہے، جماع کا ایک طریقہ جو اشارۂ قرآن کریم میں مذکور ہے، چنانچہ ارشاد ہے ’’فَلَمَّا تَغَشّٰهَا حَمَلَتْ حَمَلاً خَفِيفًا‘‘ یعنی جب مرد نے عورت کو ڈھانپ لیا تو اسے ہلکا سا حمل رہ گیا۔
جماع میں عورت پیٹھ کے بل (چت) لیٹے اور نیچے رہے اور اپنی ٹانگوں کو پھیلائے ہوئے ہو اور مرد اس کے اوپر اس طرح لیٹے کہ دونوں کے عضو خاص ایک دوسرے کے مقابل ہو جائیں۔
اور دوسرا طریقہ جس کے متعلق حدیث پاک میں ارشاد ہے۔’’إِذَا فَعَدَهَا بَيْنَ شُعَبِهَا الأربع ثُمَّ جَهَدَهَا‘‘یعنی مرد جب اپنی بیوی کی شرمگاہ کے چاروں طرف کے درمیان بیٹھ جائے، پھر بیوی کو مشقت میں ڈالے۔ ’’شُعَبِ أَرْبَعْ‘‘سے مراد ہے عورت کے دوسرین اور دو ران۔ اور اس کے درمیان بیٹھنا اس طرح ہوگا کہ عورت لیٹی ہو اور اس کی ٹانگوں کو خم کر کے اس طرح سے اوپر کرے کہ اس کی را نیں پیٹ سے الگ ہو جائیں، اب شوہر دوزانوں ہو کر مجامعت کرے، اس دوران میاں بیوی کا ایک دوسرے کے بدن کو چھونا اور چومنا بلا شبہ درست ہے، اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں اور جب ہمبستری کر کے فارغ ہو جائے تو یہ دعا پڑھے۔
" اللهم لا تَجْعَلْ لِلشَّيْطٰنِ فِيمَا رَزَقْتَنَا نَصِيْبًا
اس کے بعد استنجاء اور وضو کر کے پھر سونا چاہیے، اس سے پاکیزگی حاصل ہو گی اور صبح ہوتے ہی نماز فجر سے پہلے غسل کر کے مرد مسجد کی طرف نماز کے لئے جائے اور عورت گھر میں نماز ادا کرے۔ مزید تفصیل کے لئے مولانا محمد ابراہیم پالنپوری کی تالیف ’’تحفۃ النکاح‘‘ اور’’آدابِ مباشرت‘‘ کتب کا مطالعہ مفید ر ہے گا۔ واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حامد عمر دراز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 15047کی تصدیق کریں
متعلقه فتاوی
( view all )
بچے کا نام تاریخ پیدائش کے حساب سے رکھنا 19700 2110 پسند کی شادی کے لئے مجرب وظیفہ 19721 2157 سہاگ رات /ہمبستری کا طریقہ 15047 2284 تبلیغی جماعت کے مشہور مقرر مولانا طارق جمیل صاحب کی تقاریر سننا کیسا ہے؟ 18245 2104 موبائل فون میں ایڈوانس لون بیلنس Mobile Advance Loan Balance پر سود کا مسئلہ 18919 1582 امتحان میں کامیابی کے لئے آسان اور مجرب وظیفہ 19402 1486 نظر اتارنے کا ایک مجرب و مستند وظیفہ 18699 1592 حجامہ کروانا کیسا ہے ؟ مفتی زرولی خان صاحب کا کہنا ہے کہ یہ متروک سنت ہے ! 20249 908 ابیحہ نام رکھنا کیسا ہے ؟ 20904 596 محض شرمگاہوں کے ملنے سے غسل کا حکم: 19343 815 لیکوریا کی کتنی مقدار ناقضِ وضو ہے؟ 20142 584 کتا اگر جسم یا کپڑوں کو چھو جائے تو کیا اس جگہ کو دھونا اور غسل واجب ہوتا ہے ؟ 18927 500 بیوی کے غسل جنابت کے بعد اگر شوہر کی منی کا اخراج ہوجائے تو کیا دوبارہ غسل کرنا ہوگا ؟ 20202 614 کیا خون نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ 20518 509 پاک بدن پر ناپاک کپڑے پہننے سے غسل کرنا پڑے گا ؟ 18972 659 گانا گانے، گالی دینے یا کسی کو برہنہ دیکھنے کی صورت میں وضو کا حکم: 20705 558 نسوار، سگریٹ اور ستر کے کھل جانے سے وضو کا حکم: 19035 518 خون روکنے کیلئے پٹی باندھنا اور اس پر مسح کرنا: 17175 483 شہوت کے وقت نکلنے والے قطرات پر وجوب غسل ! 20776 426 جسم یا ستر کے برہنہ ہونے سے وضو کا حکم: 19248 624 مخصوص ایام میں غسل کا حکم: 18044 426 روزے کی حالت میں غسل کا طریقہ: 19737 551 شاور سے غسل کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟ 18602 664 بے وضو وظیفہ پڑھنے کا حکم: 17197 642 پانی کے ٹینک میں اگرجوتا گرجائے تو پاکی کا طریقہ 32829 562


متعلقه موضوعات