السلام علیکم!کوئی شخص آفس کا کام اعتکاف کے دوران ایک دو گھنٹے کےلئے کرسکتا ہے؟میرا اس سال اعتکاف میں بیٹھنے کا ارادہ ہے،مگر جس طرح کا کام میں کرتا ہوں،مجھے دس دن کی چھٹی نہیں مل سکتی،اگر میں اعتکاف میں بیٹھ کر وہاں سے اپنا کام دیکھوں،تو وہ ایسی صورت مجھے چھٹی دینے پر راضی ہے ۔
ایسی صورت میں بجائے پورا مسنون اعتکاف میں بیٹھنے کے نفل اعتکاف میں بیٹھ جانا چاہیئے،جسکی ایک صورت یہ ہےکہ ایسے ملازم کو چاہیئےکہ دفتری امور اور گھریلو ضروریات سے فارغ ہوکر مسجد چلا جائے،اور یہ نیت کرلےکہ جب تک مسجد میں ہوں،اعتکاف کی نیت سے ہوں،پھر وہ اپنے قیام کے دوران ذکر و عبادت کرتا رہے،اور پھر جب گھر یا دفتر جانا ہوچلا جائے،ان شاء اللہ اسے بھی اعتکاف کا ثواب ملے گا،اور اگر مسنون اعتکاف کے دوران مسجد میں بھی بقدرِ ضرورت کوئی کام انجام دیا جائے،تو یہ بھی شرعاً جائز ہے۔
کمافی الدر:(وأقله نفلا ساعة)من ليل أو نهار عند محمد وهو ظاهر الرواية عن الإمام لبناء النفل على المسامحة وبه يفتى والساعة في عرف الفقهاء جزء من الزمان لا جزء من أربعة وعشرين اھ (2/443) ۔