میں نے ایک ویب سائٹ پر ایک اکاؤنٹ بنایا ،اس ویب سائٹ نے میرے اکاؤنٹ پر کچھ ای میلز بھیجیں، ان میلز میں شراکت داروں کی کچھ ویب سائٹس ہیں جو مجھے ان لنکس کے وزٹ کرنے پر میرے اکاؤنٹ میں پیسے بھیجتے ہیں، مثلاً ان کے ایک شراکت دار کی لنگ کا ایک بار وزٹ کرنے پر مجھے 10,000 پیسے ملتے ہیں اور اس طرح کے کئی لِنکس ہیں جو ایک بار سے زائد بھی کرنے کی اجازت دیتے ہیں ۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ رقم میرے لئے حلال ہے یا نہیں؟
اگر یہ ویب سائٹس کی لنکس کسی قسم کے غیر شرعی اور نا جائز امور کی نمائندگی نہ کرتی ہوں تو ایسے ویب سائٹس کی لنکس کا وزٹ کرنا اور اس پر اجرت حاصل کرنا ہر دو امور اختیار کرنے کی گنجائش ہے۔
قال اللہ تعالیٰ: ﴿وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾ (المائدة: 2)۔
كما في أحكام القرآن للجصاص: وقوله تعالى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾ نهى عن معاونة غيرنا على معاصى اللّه تعالى اھ (3/ 296)۔