السلام علیکم!میرا سوال یہ ہے کہ میں اعتکاف میں بیٹھنا چاہتا ہوں،اور میرے ساتھ اور بھی دوست ہیں،اور ہماری مسجد میں اتنی جگہ نہیں ہےکہ ہم زیادہ لوگ بیٹھ سکیں،صرف آٹھ افراد کی جگہ ہے،تو کیا ہم مدرسے میں بیٹھ سکتے ہیں؟وہ ہماری مسجد کے ساتھ ہے۔
اعتکاف کےلئے مسجد کا ہونا شرط ہے،اس لیے مدرسہ میں بیٹھنے سے اعتکاف درست نہیں ہوگا،اس سے احتراز لازم ہے ۔
کمافي الهندية: (وأما شروطه)ومنها مسجد الجماعة فيصح في كل مسجد له أذان وإقامة هو الصحيح كذا في الخلاصة اھ (1/ 211)۔