محراب مسجد کا حصہ ہے یا نہیں موجودہ زمانے میں ؟ اور کیا اگر ایک معتکف شخص بھولے سے محراب میں چلا گیا تو کیا اُس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا؟ واضح رہےکہ وہ شخص تراویح میں تکمیلِ قرآن کی مبارک باد امام صاحب کو دینے گیا تھا ؟
محراب مسجد کا ہی حصہ ہے، لہذا اگر معتکف محراب مسجد میں چلا بھی گیا،تو اس سےاُس کا اعتکاف نہیں ٹوٹا۔
کما في رد المحتار:( باب ما يفسد الصلوة وما يكره فيها)تحت قوله(ان علل بالتشبهه) في اثناء البحث والمحراب وان كان من المسجد فصوورته وھیئته اقتضت شبھه الاختلاف اھ(1/646) ۔