السلام علیکم!
میں ایک” کو آپریٹو کریڈٹ سوسائٹی“ میں کلرک کمپیوٹر کیشیئر کا کام کرتا ہوں ، اس میں صبح سے شام تک گولڈلون ، کاروباری لون، HP لون اور پرسنل لون دیا جاتا ہے، انٹرسٹ (نفع) پر ،اور کوئی بھی کسٹمر آئے تو انٹرسٹ کیلکولیشن ( منافع کا حساب کتاب) کر کے بتانا میرا کام ہے ، کیا ہم اس تنخواہ کے حقدار ہیں کہ یہ جائز ہے؟ کیا میں یہاں کام کر سکتا ہوں، قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کا معقول جواب عنایت فرمائیں۔
سائل کی ڈیوٹی اگرچہ کسٹمر کو انٹرسٹ کیلکولیشن بتانا ہو، اور ان کے ساتھ اسے باقاعدہ لین دین کا معاملہ نہ کرنا پڑتا ہو، تب بھی سودی معاملہ میں معاون کار ہونے کی وجہ سے اس کی ملازمت جائز نہیں ، اس لئے اس پر لازم ہے کہ وہ فوری طور پر دوسرے ادارے میں ایسی ملازمت اختیار کرے ،جس میں اسے ناجائز امور انجام نہ دینے پڑتے ہوں ۔
ففي تكملة الفتح الملھم: عن جابر رضي الله عنه قال : لعن رسول الله صلى الله عليه و سلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: "هم سواء" قال العلامة العثمانى تحت (قوله وكاتبه: لأن كتابة الربا اعانة عليه، ومن هنا ظهر أن التوظف في البنوك الربوية لا يجوز زمان كان عمل الموظف في لبنوك ما يعيين على الربا، كالكتابة والحساب فذالك حرام لوجهين اھ (۱/ ۶۱)۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟/سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0