السلام علیکم! میں علماءِ امت سے یہ جانا چاہتا ہوں کہ نظر اتارنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ کیونکہ آج کل بہت سے طریقے رائج ہیں لوگوں میں ۔
نظرِبد سے حفاظت اور علاج کی غرض سے نبی کریم ﷺ نے بہت سی دعائیں بتائی ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے "بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ" اس کو اور سورۃ القلم کی آخری آیت ﴿ وَاِنْ یَکَادُ الَّذِیْنَ﴾ سے آخر سورہ تک پڑھ کر اپنے اوپر دم کرنا چاہئے اور کسی دوسرے سے بھی دم کروایا جا سکتا ہے۔
ففي سنن الترمذي: عن ابن عباس قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يعوذ الحسن والحسين يقول: أعيذكما بكلمات الله التامة من كل شيطان وهامة، ومن كل عين لامة، (3/ 464)