میرا شوہر بہت سالوں سے بیروزگار ہے رزق کے ذرائع کھولنے کا کوئی وظیفہ بتائیں ۔
اس پریشانی کا اصل علاج رجوع الی اللہ اور اتباع سنت میں مضمر ہے، اس لئے سائلہ کے شوہر کو اولاً تو چاہئے کہ وہ اپنے اعمال و افعال کو بموافق سنت نبوی ڈھالنے کی کوشش کرے اور اگر اس کے ساتھ ساتھ درج ذیل وظائف کی بھی پابندی کرے انشاء الله رزق میں بہتری اور فراخی ہوگی۔
وه وظائف یہ ہیں :
﴿وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا ﴾ [الطلاق: 3]
فراخی رزق کےلیے اور جس ہم میں چاہے اس کو صبح شام سو مرتبہ پڑھا کرے۔
۲۔ جبکہ درج ذیل آیات کا غذ پر لکھ کر بازو پر باندھ دیا جائے تو با کار ہو جائے۔
﴿قُلْ إِنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ، يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ﴾ (آل عمران: 73، 74) (اعمال قرآنی صفحہ:۷۳)