براہِ کرم امتحان میں کامیابی کے لیے کوئی آسان اور مجرب وظیفہ بتا دیں؟
امتحان میں کامیابی کا اصلی مجرب وظیفہ اور نسخہ تو اس کیلئے محنت اور تیاری کرنا اور اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور خود دعا گو ہونا ہے، اگر اس کے ساتھ ساتھ روزانہ فجر کی نماز کے بعد ایک سو پچاس مرتبہ ’’یَا عَلِیْمُ‘‘ کا ورد کیا جائے تو ان شاء اللہ مفید رہے گا۔