اگر میاں بیوی افطاری کے بعد مباشرت کرلیں،اور وہ سحری کے لئے اُٹھ نہ سکیں،اور سحری سے پہلے غسل نہ کر سکیں،تو کیا وہ رمضان کا روزہ نہیں رکھیں گے؟اس حالت میں وہ کفارہ ادا کریں گے؟یا روزہ کی قضا کریں گے؟
غسلِ جنابت کے بغیر بھی روزہ رکھنا بلاشبہ جائز اور درست ہے،البتہ بلا عذر غسل میں تاخیر کرنا مکروہ ہے،جس سے احتراز کرنا چاہیئے۔
کمافي إعلاء السنن: روت عائشة وأم سلمة: أن رسول الله صلی الله علیه وسلم كان يدركه الفجر وهو جنب من أهله ثم يغتسل ويصوم.أخرجه البخاري.فهل يسع لمؤمن بالله أن يقول لأمر ثبت عن رسول الله صلی الله عليه وسلم إنه مكروه مذموم ؟ وإذا كان تأخير الغسل وعدم فور الطهارۃ مباحاً في الشرع فالأولى ان يقال إن تأخير الغسل خلاف الأولى وتعجيله أفضل. وتأخيره صلى الله عليه وسلم كان لبيان الجواز اھ (1/ 168)۔
وفي البدائع الصنائع: ولو أصبح جنبا في رمضان فصومه تام عند عامة الصحابہؓ اھ(2/ 92) ۔
روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا/ اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0عادۃً بلا ارادہ عضوِ خاص کو ہلانے سے انزال ہو جائے تو روزے کا حکم؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0