(+92) 0317 1118263

فدیہ

عمر رسیدہ آدمی کا روزوں کے بدلے فدیہ دینے کا حکم

فتوی نمبر :
20179
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / فدیہ

عمر رسیدہ آدمی کا روزوں کے بدلے فدیہ دینے کا حکم

میرے والد نے اپنی جوانی کی دنوں میں بہت روزے ترک کئے ہیں،کبھی کبھار ہی رکھا ،اب وہ ضعیف ہو چکے ہیں، اور روزے نہیں رکھ سکتا،کیا فدیہ دینے سے خلاصی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے والد نے اگر روزے رکھے ہی نہ ہوں، تو اب اس پر ان ترک کئے ہوئے روزوں کی صرف قضا لازم ہے، تاہم اگر وہ اتنا عاجز اور عمر رسیدہ ہوکہ روزہ رکھنے کی بالکل طاقت نہ رکھتا ہوتو اسکو ہر روزے کے بدلے فدیہ میں پونے دو سیر احتیاطاً یا دو سیر گندم صدقہ کرنا واجب ہے،اور اسکے ساتھ ساتھ اپنے گناہ پر بصدقِ دل توبہ واستغفار بھی کرتارہے،اس سے اس کی خلاصی ممکن ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر: ثم إنما يكفر إن نوى ليلا ولم يكن مكرهاً ولم يطرا مسقط کمرض وحیض اھ (2/ 412) ۔
وفي الهداية: الشيخ الفاني الذي لا يقدر على الصيام يفطر ويطعم لكل يوم مسكينا كما يطعم في الكفارات إلى قوله " أطعم عنه وليه لكل يوم مسكينا نصف صاع من بر أو صاعا من تمر أو شعير اھ (2 /222)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اکرام اللہ عنایت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 20179کی تصدیق کریں
| | | |
0     208
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شیخ فانی - عمرہ رسیدہ شخص روزہ رکھنے کے بجائے فدیہ دے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   فدیہ 0
  • غیر مسلم کو تفسیرِ قرآن ہدیہ کرنا / نماز و روزہ کے فدیہ کی مقدار اور اس کا مصرف

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • دمہ کے مریض کے لئے روزوں کا فدیہ ادا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • فدیہ کی ادائیگی رقم کی صورت میں کرتے وقت قیمت کی تعیین کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • حاملہ عورت کا قضا روزوں کا فدیہ دینا

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • میت کی قضاء نمازوں کا , فدیہ دینے کا تفصیلی طریقہ اور شرعی حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • نمازوں کے فدیہ اور ترکہ کی تقسیم کا حکم

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • روزہ کے فدیہ کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • روزہ کے فدیہ کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • رمضان کے روزوں کا فدیہ کتنا ہوتاہے؟

    یونیکوڈ   فدیہ 0
  • گزشتہ سالوں کا فدیہ ادا کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   فدیہ 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات