السلام علیکم !
جناب گذارش ہے کہ خشک فروٹ مثلاً کھجور وغیرہ سال کے صرف رمضان کے قریب زیادہ بکتا ہے،جبکہ عام دنوں میں یہ بہت ہی کم بکتا ہے ، اگر کھجور کے سیزن (اگست، ستمبر) میں اس خشک پھل کو لیکر کولڈ ا سٹور میں رکھ دیا جائے ۔ اور رجب شعبان کے مہینے میں فروخت کیا جائے، (1) :کیا یہ سات آٹھ مہینے کھجور کو اسٹور میں رکھنا جائز ہے ؟ (۲): کیا یہ ذخیرہ اندوزی کے زمرے میں آتا ہے ؟
سیزن میں فروخت کرنے کیلئے کھجور یا کسی اور چیز کو کولڈ ا سٹور میں رکھنا اور سیزن میں فروخت کرنا جائز اور درست ہے۔
كما في الهداية: ويكره الاحتكار (الى قوله) فاما إذا كان لا يضر فلا بأس به اھ ( ۴/ ۴۷۰)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا/ پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1