(+92) 0317 1118263

عیدین

عورتوں کے لیے نمازِ عید کا حکم

فتوی نمبر :
2074
| تاریخ :
2006-02-23
عبادات / نماز / عیدین

عورتوں کے لیے نمازِ عید کا حکم

۱۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ جب کوئی شیعہ مذہب کا آدمی کھانے کی چیز یاکپڑا دیدیتا ہے یا اس کے گھر میں دعوت دیتا ہے تو کیا ایک سنت پر عمل کرنے والا اس کا کھانا، اس کا کپڑا، اس کی دعوت قبول کر سکتا ہے، شریعت کیا کہتی ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں، بہت دنوں سے بے چین ہوں۔
۲۔ نمازِ عید عورتوں پر واجب ہے یا نہیں؟ مگر عرب ممالک میں اکثر عیدگاہ میں ایک طرف عورتوں کے لیے نماز عید کا انتظام دیکھا ہے، آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔ اللہ آپ کو اس شعبہ کے کام انجام دینے کی اور صلاحیت دیں!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ شیعہ اگر اہل قرابہ میں سے ہو یا اس سے دوسرا اس قسم کا کوئی تعلق ہو اور وہ حلال مال سے مذکور اشیاء دیدیں اور کھانے میں بھی کوئی ناپاک چیز ملی ہوئی نہ ہو تو اس کا قبول کرنا بلاشبہ جائز اور درست ہے، جبکہ اس کو بھی معمول بنا لینے سے احتراز لازم ہے۔
۲۔ عورت پر عید کی نماز واجب نہیں اور فی زماننا خوفِ فتنہ کی بناء پر اس کا جمعہ وجماعت میں شریک ہونا ممنوع ہے اور یہ ممانعت حضرت عائشہ ام المؤمنین اور حضرت عمر ؓ وغیرہ دیگر صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین سے بھی منقول ہے، اس لیے فقہاء نے عورتوں کی جمعہ و جماعت اور دوسری نمازوں میں شرکت کو مکروہ قرار دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ عورتوں پر نماز جمعہ وعیدین وغیرہ شرعاً لازم بھی نہیں، لہٰذا عورتوں پر لازم ہے کہ ایسے اجتماعات میں شرکت سے احتراز کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: ولا بأس بضيافة الذمي وإن لم يكن بينهما إلا معرفة كذا في الملتقط. وفي التفاريق لا بأس بأن يضيف كافرا لقرابة أو لحاجة كذا في التمرتاشي. ولا بأس بالذهاب إلى ضيافة أهل الذمة اھ (5/ 347)
وفی البدائع: لا یصلی التطوع بالجماعة ما خلا قیام رمضان و الکسوف الشمس اھ (۱/ ۲۷۵)
وفی الدر: ویکره حضورهن الجماعة ولو لجمعة وعید ووعظ اھ (۱/ ۲۷۵)
وفی الفتاوى الهندية: ويكره إمامة المرأة للنساء في الصلوات كلها من الفرائض والنوافل إلا في صلاة الجنازة. هكذا في النهاية فإن فعلن وقفت الإمام وسطهن وبقيامها وسطهن لا تزول الكراهة وإن تقدمت عليهن إمامهن لم تفسد صلاتهن. هكذا في الجوهرة النيرة وصلاتهن فرادى أفضل هكذا في الخلاصة. (1/ 85)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
نیاز علی آدم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 2074کی تصدیق کریں
0     310
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز عیدین شاہراہ پر ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عیدین 0
  • بعد نمازِ عیدین، دعا سے متعلق حضرت تھانوی اور حضرت انور شاہ صاحب کے فتاویٰ کے درمیان تعارض

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے بعد اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کی نماز میں تین واجب تکبیرات کا بھول جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کے دن ، دورانِ سال انتقال کرجانے والوں کے گھروں میں تعزیت کے لۓ جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • تکبیراتِ تشریق سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نماز عید کےبعد گلے ملنا اور عید مبارک کہنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عیدین کے بعد مصافحہ و معانقہ کرنا اور ’’عید مبارک‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   عیدین 1
  • عیدین کی نماز میں امام کا واجب تکبیراتِ زوائد بھول جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • امام عید کی نماز میں زائد تکبیریں کہنا بھول جائےتو کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عیدین کی ادائیگی کے لۓ وقف شدہ عیدگاہ کے ہونے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کی نماز میں تکبیراتِ زوائد کا رہ جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے لۓ عیدگاہ میں جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • جس مسجد میں جمعہ کی نماز نہ ہوتی ہو وہاں عیدین کی نماز جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عید میں امام کا تین زائد تکبیرات کو بھول جانا/نماز عید کی قضاء کا مسئلہ

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • کسی ملک میں نمازِ عید پڑھ کر جب اپنے ملک پہنچے اور نمازِ ہورہی ہو ،تو کیا کرے

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عورتوں کے لیے نمازِ عید کا حکم

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین اور نمازِ جمعہ کی جماعت میں شرکت نہ کرنے والےسیکیورٹی اہلکاروں کے لۓ نماز کا حکم

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین میں خطبہ اور نماز الگ الگ بندوں کا پڑھانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید و رمضان کے لئے شہادتوں کی مطلوبہ تعداد

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے بعد مصافحہ کرنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات