السلام علیکم!
کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جمعہ کی نماز میں لوگوں کی گاڑیاں اتنی آجاتی ہیں کہ پارکنگ پلاٹ فل ہو جاتی ہے او ربہت سارے نماز پڑھنے والے باقی رہ جاتے ہیں ، دوسری جگہوں پر گاڑیاں بالکل پارک نہیں کر سکتے ، تو کیا اس صورت میں جمعہ کے لۓ دوسری جماعت کراسکتے ہیں ؟ یہاں روڈ پر یا کسی کے گھر کے سامنے یا کہیں بھی پارک نہیں کر سکتےہیں ، تو کیا دوسری جماعت بنانا جائز ہے یا نہیں؟ کیا پہلی جماعت کے برابر ثواب ہوگا یا دوسری جماعت کا ثواب کم ہوگا ؟ براہِ کرم مدلل جواب تحریر فرمائیں۔
ایک ہی مسجد میں جمعہ کی جماعت کا تکرار مشروع نہیں ، اس سے احتراز چاہیۓ ، البتہ ضرورۃً شہر کی دوسری مساجد اور مقامات پر جمعہ کا اہتمام جائز ہے۔