(+92) 0317 1118263

عیدین

نماز عیدین شاہراہ پر ادا کرنا

فتوی نمبر :
22457
| تاریخ :
عبادات / نماز / عیدین

نماز عیدین شاہراہ پر ادا کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے یہاں ہر سال عید اور بقرہ عید کی نماز مسجد کے باہر روڈ پر کروائی جاتی ہے جبکہ مسجد میں کافی گنجائش ہے۔
باہر روڈ پر نماز پڑھانے کی وجہ یہ ہے کہ ہماری مسجد کے اطراف میں اہل تشیع، عیسائی اور بریلوی طبقہ کے لوگ رہتے ہیں تاکہ ان کو مسلمانوں کی طاقت کا اندازہ ہو یاد رہے کہ جس روڈ پر نماز پڑھائی جاتی ہے وہ شہر میں داخل ہونے کی مین شاہرہ ہے اس کو نماز کے لیے روکا جاتاہے اور یہ بھی یاد رہے کہ اگر اہل حق اس مین شاہراہ پر نماز نہ پڑھائیں تو قریب ہی بدعتیوں کی مسجد ہے ہوسکتاہے کہ پھر وہ اس میں شاہراہ پر نماز پڑھائے صورت مسئولہ میں از روئے شروع عید اور بقرہ عید کی نماز مسجد سے باہر پڑھنا کیساہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عیدین کی نماز میں مستحب یہ ہے کہ مسجد سے باہر کسی وسیع میدان وغیرہ میں اداء کی جائے تاکہ مسلمانوں کی قوت وشوکت کا اظہار بھی ہو، اس لیے اگر عین شاہراہ کو بند کرنے کی صورت میں آمد ورفت کیلئے بآسانی کوئی متبادل راستہ موجود ہو اور عام لوگوں کو اس سلسلہ میں کوئی زحمت نہ ہو تو ایسی صورت میں روڈ پر بھی نماز پڑھنا جائز اور درست ہے، ورنہ روڈ پر نماز کی بجائے مسجد میں نماز کا اہتمام کیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار: (ثم خروجہ ماشیًا الی الجبانۃ) وہی المصلی العام۔۔۔۔ (والخروج إلیہا) أی الجبانہ لصلاۃ العید (سنۃ وإن وسعہم المسجد الجامع) ہو الصحیح اھ. (ج:۲ ص:۱۶۹)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد البصیر عزیز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 22457کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز عیدین شاہراہ پر ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عیدین 0
  • بعد نمازِ عیدین، دعا سے متعلق حضرت تھانوی اور حضرت انور شاہ صاحب کے فتاویٰ کے درمیان تعارض

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے بعد اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کی نماز میں تین واجب تکبیرات کا بھول جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کے دن ، دورانِ سال انتقال کرجانے والوں کے گھروں میں تعزیت کے لۓ جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • تکبیراتِ تشریق سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نماز عید کےبعد گلے ملنا اور عید مبارک کہنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عیدین کے بعد مصافحہ و معانقہ کرنا اور ’’عید مبارک‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   عیدین 1
  • عیدین کی نماز میں امام کا واجب تکبیراتِ زوائد بھول جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • امام عید کی نماز میں زائد تکبیریں کہنا بھول جائےتو کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عیدین کی ادائیگی کے لۓ وقف شدہ عیدگاہ کے ہونے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کی نماز میں تکبیراتِ زوائد کا رہ جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے لۓ عیدگاہ میں جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • جس مسجد میں جمعہ کی نماز نہ ہوتی ہو وہاں عیدین کی نماز جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عید میں امام کا تین زائد تکبیرات کو بھول جانا/نماز عید کی قضاء کا مسئلہ

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • کسی ملک میں نمازِ عید پڑھ کر جب اپنے ملک پہنچے اور نمازِ ہورہی ہو ،تو کیا کرے

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عورتوں کے لیے نمازِ عید کا حکم

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین اور نمازِ جمعہ کی جماعت میں شرکت نہ کرنے والےسیکیورٹی اہلکاروں کے لۓ نماز کا حکم

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین میں خطبہ اور نماز الگ الگ بندوں کا پڑھانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید و رمضان کے لئے شہادتوں کی مطلوبہ تعداد

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے بعد مصافحہ کرنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات