(+92) 0317 1118263

شوهر و بیوی کے حقوق

شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

فتوی نمبر :
23211
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

السلام علیکم! عرض ہے کہ کیا اسلام میں اس بات کی کوئی ممانعت ہے کہ شادی کے بعد بیوی اپنے والد کے نام کی بجائے اپنے خاوند کا نام استعمال نہیں کر سکتی؟ اس بات کے حق میں یہ دلیل دی جاتی ہے کہ اللہ نے قرآن میں اولاد کو باپ کے نام کے علاوہ کسی اور نام دینے سے منع کیا ہے، کیا یہ حکم صرف زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کیلئے تھا یا اس کا اطلاق اس خاوند اور بیوی کے مسئلے میں بھی کیا جا سکتا ہے؟ دوسری دلیل یہ دی جاتی ہے کہ امہات المومنین نے بھی تو حضرت محمد ﷺ کا نام اپنے نام کے ساتھ نہیں لگایا اور یہ ہمارے لیے کافی ہے کہ ہم بھی خاوند کا نام نہ لگائیں، کچھ لوگ بیوی کے نام کو تبدیل کرنے کو اسلام میں منع ہونا سمجھتے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ قرآن اور حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بیوی کا اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانے سے مقصد نسب میں تبدیلی نہیں ، بلکہ محض پہچان کیلئے بطور لاحقہ شوہر کا نام ملایا جاتا ہے، تاکہ یہ معلوم ہو جائے کہ یہ فلاں کی بیوی ہے ، لہذا ایسا کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں، اور یہ محض عرف کی بناء پر ہے، جبکہ قرآن کریم میں بطور نسب کسی اور کا نام لگانے کی ممانعت آئی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي أحكام القرآن للجصاص: وقوله تعالى وما جعل أدعياءكم أبناءكم قيل إنه نزل في زيد بن حارثة وكان النبي صلى الله عليه وسلم قد تبناه فكان يقال له زيد بن محمد اھ (5/ 222)
وفي سنن أبي داود: عن أنس بن مالك، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال له: «يا بني» اھ (4/ 291)
وفيه أيضاً: عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم، وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم» اھ (4/ 287)
وفيه أيضاً : عن عائشة رضي الله عنها، أنها قالت: يا رسول الله، كل صواحبي لهن كنى، قال: «فاكتني بابنك عبد الله» يعني ابن اختها قال مسدد: عبد الله بن الزبير، قال: فكانت تكنى بأم عبد الله اھ (4/ 293)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی عطاء اللہ اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 23211کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کو مطمئن کرنے کیلئے بریسٹ بڑے کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی مسائل کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کا شوہر کو ہمبستری سے روکنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات