کیا جمعہ کی نماز میں عربی خطبہ الگ امام اور نماز الگ امام پڑھا سکتے ہیں؟
جی ہاں! اگر ایک شخص خطبہ دیدے اور دوسرا شخص جمعہ کی نماز پڑھائے تو شرعا ًیہ بھی جائز ہے، اگر چہ بہتر اور اولیٰ یہ ہے کہ ایک ہی شخص مذکور دونوں امور انجام دیا کرے۔
ففي خلاصة الفتاوی: صبى خطب بإذن السلطان وصلى الجمعة رجل بالغ يجوز اھ (۱/۲۰۵)
وفي الرد: ولا ينبغنى أن يصلى غير الخطيب لأن الجمعة مع الخطبة كشیء واحد فلا ينبغي أن يقيمها اثنان وإن فعل جاز اھ (۲ / ۳۲)