میرے شوہر تین مہینے سے بیمار ہیں،میڈیکل ٹیسٹ کروایا،سب کچھ الحمد للہ نارمل ہے،اب معلوم پڑا ہے کسی عالم سے کہ ان پر جادو کا اثر ہے،وہ بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں،ہمیشہ نیند میں رہتے ہیں،ان کو کچھ یاد نہیں رہتا اور سب سے بڑی بات ان کا وزن 20 کلو گرام گر گیا ہے،میں بہت فکر مند ہوں،اللہ پر پورا بھروسہ ہے،پھر بھی پریشان ہوں، کیونکہ میں اپنے شوہر کو اس حالت میں نہیں دیکھ سکتی،بہت مہربانی ہوگی اس کا حل نکل جائے تو۔
ایسی صورت حال میں سب گھر والوں کو رجوع الی اللہ اور اتباع سنت نبوی کا اہتمام پنج وقتہ نمازوں کی پابندی اور تلاوت قرآن کریم کا بھی اہتمام چاہیے اور اگر اس کے ساتھ ساتھ کسی متبع شریعت،عالم دین عامل سے رجوع کر کے اس کے بتائےہوئے وظائف بھی اختیار کر لیے جائیں تو شرعاً اس میں بھی کوئی قباحت نہیں،بلکہ جائز و درست ہے اور اس سلسلہ میں منزل کا پڑھنا بھی نہایت مجرب ہے۔