مفتی صاحب!میرا 21 رمضان کو یونیورسٹی کا پیپر ہے،کیا کوئی صورت ہے کہ میں یا تو پیپر کے بعد اعتکاف شروع کروں؟یعنی 21 رمضان کو اعتکاف بیٹھوں،یا میں اعتکاف تو 20 رمضان کی عصر کے بعد بیٹھوں،اور اگلے دن پیپر دے آؤں؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں ۔
مذکور دونوں صورتوں میں اعتکاف تو درست ادا ہو جائے گا،اور اس کا ثواب بھی ہوگا،مگر وہ اعتکاف مسنون نہیں ہوگا بلکہ مستحب ہوگا ۔
كما في الهداية: الاعتكاف مستحب والصحيح انہ سنة موكدة لان النبيﷺ واظب عليه في العشر الأواخر من رمضان (إلى قوله)ولا يخرج من المسجد الالحاجة الانسان والجمعة اھ(1 / 230) ۔
وفي بدائع الصنائع: ولا يخرج لعيادة المريض ولا لصلاة جنازه لانه لا ضرورة إلى الخروج( الى قوله) فلا يجوز ابطال الاعتكافاھ(2 /114)۔