(+92) 0317 1118263

شیئرز کا کاروبار

شیئرز کی خرید و فروخت میں (اسٹاک بروکر) کو استعمال کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
33090
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / شیئرز کا کاروبار

شیئرز کی خرید و فروخت میں (اسٹاک بروکر) کو استعمال کرنے کاحکم

میں نے آپ کے تقریباً فاریکس ٹریڈنگ کے تمام فتوے پڑھے، اُن میں آپ نے لکھا ہے کہ اگر وکیل (اسٹاک بروکر) آپ کیلئے قبضہ کر کے آگے بیچے تو حلال ہوگا ؟ کیا شیئرز کی خرید و فروخت میں (اسٹاک بروکر) کو استعمال کرنے سے یہ حلال ہوگا ؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شیئرز نقدی ، مشینری ، بلڈنگ اور زمین وغیرہ مختلف چیزوں کے مجموعہ میں حصہ کا نام ہے ، ان میں کچھ اشیاء تو منقولی ہیں جنہیں خریدار کیلئے قبضہ سے پہلے آگے فروخت کرنا جائز نہیں۔ جیسے مشینری اور تیل وغیرہ، جبکہ کچھ چیزیں غیر منقولی ہیں جنہیں آگے فروخت کرنے کیلئے اُن پر قبضہ شرط نہیں ، بلکہ خریداری کا معاملہ ہونے کے بعد قبضہ سے پہلے بھی ان کا فروخت کرنا جائز ہے ۔ جیسے زمین اور دیگر غیر منقولی اشیاء وغیرہ لہذا شیئرزاگر منقولی اثاثہ جات (مشینری اور تیل وغیرہ) کے ہوں اور انہیں آگے بیچنا مقصود ہو تو اسٹاک ایکسچینج کے عرف میں چونکہ C.D.C کی اطلاع کو ہی قبضہ سمجھا جاتا ہے اور اس کے بعد ہی ان کا قبضہ متحقق ہوتا ہے ،اس لئے ایسے شیئرز کو مذکور اطلاع سے پہلے آگے فروخت کرنا جائز نہیں ۔ البتہ اگر شیئرز صرف غیر منقولی اثاثہ جات (زمین وغیرہ) کی صورت میں ہوں اور اس کا واقعی علم بھی ہو کہ ان شیئرز کے پیچھے محض پراپرٹی وغیرہ یعنی غیر منقولی اشیاء ہیں تو چونکہ آگے فروخت کرنے سے قبل ان شیئرز پر قبضہ ضروری نہیں، بلکہ محض خریدار کی ملک میں آنا کافی ہے ۔ لہذا ایسے شیئر ز خرید نے کے بعد C.D.C کی اطلاع سے پہلے بھی فروخت کیے جا سکتے ہیں۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
رضوان محمدولی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 33090کی تصدیق کریں
0     64
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فیوچر ٹریڈنگ (مستقبل کے سودوں)کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کیا شئیر کے خرید وفروخت میں سود کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیرز ملکیت میں آنےسے پہلے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • کمپنیوں کے شیئرز اور مالِ حرام کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شئیر ز کے کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • شئیرز سے کمائے ہوئے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • بروکر کے لئےشیئرز کی خرید و فروخت کی پیشکش کرنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا کاروبار اور اس سے ملنے والے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 1
  • بینک اور دیگر کمپنیوں کے شیئرز خریدنا

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے شیئرز کی خرید وفروخت کاحکم اور اس کی شرائط

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت میں (اسٹاک بروکر) کو استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج میں ’’مری بریوزی‘‘ کے شیئرز کا کاروبار کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • شیئرز کی خرید و فروخت سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کسی کمپنی کے شیئرز خریدنے کے متعلق تفصیلی فتوی

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • کمپنی کے شیئرز خریدنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج سے شیئرز خریدنے کے متعلق تفصیلی فتوی

    یونیکوڈ   شیئرز کا کاروبار 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات