سوال یہ ہے کہ اگر دو شریک ہوں، ایک کا حصہ 70 فیصد ہو، اور دوسرے کا 30 فیصد ہو، ان میں سے اگر کم فیصد والا بزنس چلا رہا ہو ،اور زیادہ فیصد والا بزنس دیکھ بھی نہیں (کہ وہ بزنس حلال ہے یا حرام) رہا ہو تو اگر زیادہ حصے والا منافع لے تو جائز ہے ؟مثال کے طور پر علی ، با بر دو شریک ہیں ایک کا حصہ 7000 ہے ،اور بابر کا 3000 ہے، کل 10,000 بن گئے ،تو ایسی صورت میں اگر بابر بزنس چلا رہا ہو، اور علی کو 70 فیصد کے حساب سے نفع دے رہا ہو رہا ہو، اگر چہ علی نے بزنس دیکھا بھی نہ ہو تو علی کے لئے یہ نفع لینا جائز ہے؟
واضح ہو کہ بطورِ شرکت کا روبار کرتے ہوئے پارٹنر زباہمی رضامندی سے منافع کی تقسیم کے لئے کوئی بھی فیصدی تناسب مقرر کر سکتے ہیں، مگر سلیپنگ پارٹنر (جس کا کاروبار چلانے سے کوئی تعلق نہ ہو) کے لئے اس کے سرمایہ سے زیادہ نفع مقرر نہ کیا جائے - لہذا صورتِ مسئولہ میں سلیپنگ پارٹنر مسمیٰ علی کے لئے اگر اس کے سرمایہ کے تناسب سے منافع میں سے ستر فیصد (70) حصہ سے مقرر کیا گیا ہو تو یہ شرعاً جائز اور درست ہے ،البتہ ستر فیصد سے زیادہ منافع ان کے لئے طے کرنا درست نہیں، جس سے احتراز لازم ہے ۔
کما في بدائع الصنائع: إذا شرطا الربح على قدر المالين متساويا أو متفاضلا فلا شك أنه يجوز ويكون الربح بينهما على الشرط سواء شرطا العمل عليهما أو على أحدهما اھ (6/ 62)۔
وفي الفتاوى الهندية: وأن يكون الربح جزءا شائعا في الجملة لا معينا فإن عينا عشرة أو مائة أو نحو ذلك كانت الشركة فاسدة كذا في البدائع (2/ 302)۔
وفي شرح المجلة: (اذا شرط الشريكان تقسيم الربح بينهما على مقدار رأس المال سواء كان المال متساوياً أو متفاضلا يكون صحيحاً ويقسم الربح بينهما على قدر رأس المال كما شرطا سواء شرط عمل الاثنين أو شرط عمل الواحد وحده إلا أنه إذا شرط عمل الواحد وحده يكون رأس مال الأخر في يده بضاعة) فلذلك الاخر ربح ماله وعليه وضيعته الخ (۴/ ۲۹۴) -
ایک شریک کا کمپنی سے قرض سے لیکر اس پر اسی کمپنی سے فلیٹ خریدکر شرکت ختم ہونے کے بعد باقی شرکاء کا اس فلیٹ کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قرض کی وصولی کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0جس کی آمدنی کا معلوم نہ ہو کہ حلال یا حرام, اس کے ساتھ کاروباری معاملات کرنا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0سرمایہ دار کا، کاروبار کے اختتام پر سامان فروخت کرکے سرمایہ وصول کرنے کی شرط لگانا
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0شرکاء کا مشترکہ چیز , کسی ایک شریکِ کو حوالے کیے بغیر گفٹ کر کے اس کے نام کردینے کا حکم
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0کاروباری بندے کو رقم دی لیکن کوئی معاہدہ , شراکت یا مضاربت کی تصریح و تعیین نہ ہوئی
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0والد نے بیٹے کو زندگی میں کاروبار کے لیے جو رقم دی تھی وہ والد کے ترکے میں شامل ہوگی؟
یونیکوڈ شرکت و مضاربت 0