(+92) 0317 1118263

احکام رمضان

سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

فتوی نمبر :
34522
| تاریخ :
2018-05-20

سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا

میرا سوال ہے کہ ایسی نیکی جسے نہ کرنے سے گناہ نہ ہوتا ہو لیکن کرنے سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہو تو ایسی نیکی کرنا افضل ہے یا چھوڑنا؟ مثلاً آج کل مولوی صاحب سحری میں جگانے کیلئے دو بجے سائرن بجاتے ہیں اور اس کے بعد مسلسل نعتیں اور اعلان ہوتا رہتا ہے کہ اب اتنا ٹائم رِہ گیا وغیرہ، میرا گھر مسجد سے قریب ہونے کی وجہ سے بچے بھی اُٹھ جاتے ہیں اور میری نیند میں بھی خلل آتا ہے، رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کیلئے سائرن بجاکر یا اعلانات کرکے سحری کیلئے جگانا کوئی لازم نہیں پھر یہ اعلانات اس کثرت اور تسلسل کے ساتھ ہوں جو کسی مسلمان کیلئے تکلیف کا باعث ہوں تو اس کا ترک لازم ہے اس لئے مذکور مسجد کے امام اور انتظامیہ پر لازم ہے کہ اس سلسلہ کو بند کردیں بصورت دیگر سائل اسپیکر کے غلط استعمال پر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کرسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدّر: (بلا ایذاء) لأنہ سنۃ وترک الإیذاء واجب۔ (ج٢، ص٤٩٣)
وفی الشامیۃ: تحت (قولہ وترک الایذاء واجب) فلا یترک الواجب لفعل السنۃ۔ (ج٢، ص٤٩٤) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رشید رضا عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 34522کی تصدیق کریں
متعلقه فتاوی
( view all )
سحری کے وقت لوگوں کو جگانے کے لئے سائرن بجانا 34522 2272 غیر مسلم سےچندہ کرکے افطارپارٹی کا اہتمام کرنا 33292 698 سعودیہ میں روزے رکھنے والا پاکستان آکر عید کس دن کرے 29365 2740 روزہ کی حالت میں شوگر ٹیسٹ کے لئے خون نکالنا 16050 547 سانس کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کاحکم 3563 456 روزے کے اوقات میں ہوٹل کھلارکھنے کا حکم 44210 393 لڑکوں پر روزے کس عمر میں فرض ہوتے ہیں ؟ 20121 423 رمضان اور غیر رمضان میں وتر کا مستحب وقت کیا ہے؟ 9509 232 دوسرے ممالک میں سورج غروب ہونے سے روزے کا حکم 12718 288 سر درد کے مریض کے لئے روزہ رکھنے کا حکم 28832 177 رات کو روزے کی نیت کرکے صبح توڑ دینے سے کفارے کا حکم 71666 81 بیماری کی شدت کی وجہ سے روزے نہ رکھنے کا حکم 3454 191 قبض کے مریض کے لئے رمضان المبارک کے روزے چھوڑنے کا حکم 71660 44 ضعیف آدمی کے لئے روزے کا حکم 24332 143 بچوں کے روزہ رکھنے کی صحیح عمر کیا ہے؟ 29773 141 دوسرے ملک سے آئے ہوئے بندے کاآخری روزہ رکھنے کا حکم 9647 366 روزے کی حالت میں داڑھی بنوانا 7050 340 ذیابیطس کےمریض کے لئے روزے کا حکم 40400 134 روزے کی حالت میں چہرے پر بلیج کروانا اور ناخن کاٹنا 41585 196 روزہ کی حالت میں شوہر کا بیوی کے ساتھ سونا 16052 486 روزے کی حالت میں مُشت زنی کرنے کا کفارہ 8417 154 طویل دورانیے کے دن والے ممالک میں روزے کا حکم 16034 111 رمضان کی راتوں میں بیوی سے ہمبستری کرنے کا حکم 39962 217 جن ممالک میں دن بہت طویل ہو وہاں روزے کا حکم 16035 129 صدقۃ الفطر ادا کرنے کا مستحب وقت 37910 219