السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! خانقاہ میں عیدین کی نمازیں،5وقت نماز،اور جمعہ کی نماز ہوتی ہو،وہاں رمضان کا سنت اعتکاف ہو سکتا ہے ؟
رمضان المبارک کے مسنون اعتکاف کے درست ہونے کے لئے ایسی مسجد کا ہونا لازمی ہے،جس میں پنج وقتہ نماز ہوتی ہو،اور اس میں امام و مؤذن مقرر ہوں،اس لئے خانقاہ میں مسنون اعتکاف درست نہیں،جس سے احتراز چاہیئے۔
كما في الدر المختار:( هو) لغة :اللبث وشرعا:(لبث) بفتح اللام وتضم المكث (ذكر) ولو مميزا في(مسجد جماعة)هو ماله إمام ومؤذن أديت فيه الخمس أولاوعن الإمام اشتراط أداء الخمس فيه اھ(440/2)
وفي الهندية:( وأما شروطه)(إلى قوله)ومنها مسجد الجماعة فيصح في كل مسجد له أذان وإقامة هو الصحيح كذا فى الخلاصة اھ (211/2) واللہ اعلم