السلام علیکم ! کیا اعتکاف میں بیٹھا ہوا شخص جمعہ کا غسل کرسکتا ہے مسجد سے باہر وضوء خانہ میں ؟ اور معتکف کو احتلام ہو جائے تو وہ مسجد سے باہر جا کرغسل کرلے تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا یا نہیں ؟
اعتکاف میں بیٹھے ہوئے شخص کو اگراحتلام ہوجائے تو مسجد سے باہر جا کر غسل کرنے کی وجہ سے اس کا اعتکاف نہیں ٹوٹے گا ، البتہ اگر وہ صرف جمعہ کے مسنون غسل کے لئے مسجد سے باہر نکلے، تو اس سے اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔
کما فی الدر المختار : (و حرم عليه) أي على المعتكف اعتكافا واجبا أما النفل فله الخروج لأنه منه لا مبطل كما مر (الخروج إلا لحاجة الإنسان) طبيعية كبول و غائط و غسل لو احتلم و لا يمكنه الاغتسال في المسجد كذا في النهر (أو) شرعية اھ (2/444)۔