السلام علیکم! مفتی صاحب! ہمارے علاقہ میں ایک لیڈی ڈاکٹر کی کلینک ہے، جس کی دوسری منزل پہ مسجدہےجس کا نام مسجد قباء ہے، جس کا باقاعدہ نظام اور جمعہ کے لیے خطیب بھی مقرر ہے، لیکن نیچے مریضوں کے لیے انتظار گاہ ہے، جس میں ٹی وی بھی لگا ہے اور کچھ حصہ میں میڈیکل سٹور وغیرہ بھی ہے، کیا یہ مسجد شرعی ہے؟ اور کیا اس میں مسنون اعتکاف ہوتا ہے؟ ضرور جواب عنایت فرمائے۔
مذکور کلینک کی جگہ اگر مسجد کے لیے وقف نہ ہو، بلکہ کسی کی ذاتی ملکیت ہو تو اس کے اوپر بنائی مسجد، مسجد عرفی ہے، شرعی نہیں، اس میں اعتکاف درست نہیں۔