(+92) 0317 1118263

اعتکاف

اعتکاف کے دوران مشت زنی کرنے پر اعتکاف کا حکم

فتوی نمبر :
35525
| تاریخ :
2018-09-22
عبادات / روزہ و رمضان / اعتکاف

اعتکاف کے دوران مشت زنی کرنے پر اعتکاف کا حکم

(۱) دریں مسئلہ چہ گفتند کہ رمضان کا معتکف نے غلبۂ شہوت میں ,اس حال میں کہ اس کے ساتھ بے ریش لڑکا بھی موجود ہے , بد فعلی سے بچنے کے لئے رات کے وقت مشت زنی کرلی ، آیا اعتکاف باطل ہوا یا نہیں ؟ اور قضاء کتنے دن کی رکھے گا ؟
(۲) ایک آدمی نے اپنی بیوی کو ۳ طلاق دے دی ، اس آدمی کی ساس جو پولیس میں آفیسر ہے ، اس نے اپنے داماد کو کہا کہ اگر تو میری بیٹی کو اپنے پاس نہیں رکھے گا ، تو تجھ کو پھانسی دے دوں گی ، اب اس نے طلاق شدہ کو اپنے پاس رکھا ہے ، لیکن عورت نے حلالہ بھی نہیں کروایا ، لوگوں نے اس آدمی کو سمجھایا بھی ہے لیکن وہ نہیں مانتا، آیا اس آدمی کے ساتھ کھانا پینا تعلقات رکھنا کیسا ہے؟
(۳) اگر ایک بستی میں جمعہ کی شرائط موجود نہیں ، اس بستی میں جمعہ کی نماز ادا کرلی ، بعد العلم جمعہ کی قضاء کی جاۓ گی یا ظہر کی؟
(۴) اگر آدمی کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے ، بیٹی کسی وجہ سے گم ہوگئی ۱۵-۲۰ سال بعد اس لڑکی کا نکاح اپنے بھائی سے ہوگیا ، بھائی بہن کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں ، ۳-۴ بچے پیدا ہونے کے بعد علم ہوا ، تو اب اولاد اور ان کا کیا حکم ہے ؟
(۵) کرکٹ کھیلنے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ مدرسہ میں طلبہ اور استاد کرکٹ کھیلتے ہیں ، کھیل میں بحث وغیرہ ہو ہی جاتی ہے ، بحث کی وجہ سے استاد اپنے طلبہ کو حکم دیتا ہے کہ میرے سبق کے اندر داخل نہیں ہونا ، اس وجہ سے کرکٹ کا کیا حکم ہے۔
(۶) احنافؒ کی پوری نماز کا حدیث سے ثبوت چاہیۓ ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) جی ہاں! صورتِ مسئولہ میں شخصِ مذکور کا اعتکافِ مسنون فاسد ہوگیا ہے اور اس کے ذمہ کم از کم ایک دن رات کی قضاء لازم ہے ، جس میں روزہ رکھنا بھی ضروری ہے۔
(۲) صورتِ مسئولہ کا بیان اگر واقعۃً درست ہو تو شخصِ مذکور مطلقہ (بحرمتِ مغلظہ) بیوی کو ازدواجی حیثیت سے اپنے پاس رکھنے کی وجہ سے سخت گناہ گار اور فعلِ حرام کا مرتکب ہورہا ہے، شخصِ مذکور پر لازم ہے کہ مذکور مطلقہ عورت سے فوراً علیحدگی اختیار کرے، اور اب تک کے لئے اپنے اس ناجائز و حرام فعل پر اللہ تعالی کےسامنے خوب آہ و زاری اور ندامت کے ساتھ بصدقِ دل توبہ و استغفار کرے اور اگر وہ اپنی اس ناجائز حرکت سے باز نہ آئے تو ایسے شخص سے معاشرتی بائیکاٹ کرنے کے ساتھ ، اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جاسکتی ہے۔
(۳) صورتِ مسؤلہ میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی درست نہ ہونے کی وجہ سے شخصِ مذکور کے ذمہ ِظہر کی قضاء پڑھنا لازم اور ضروری ہے۔
(۴) جناب سائل محترم! اس جزئی کا جواب مندرجہ ذیل تنقیحات کے جوابات پر موقوف ہے۔
تنقیحات:
’’(۱) سوال میں مذکور خط کشیدہ عبارت کا کیا مطلب ہے آیا لوگوں کو ان کے بہن بھائی ہو نے کا علم نہیں تھا یا کہ خود انہیں بھی بہن بھائی ہونے کا علم نہیں تھا ؟
(۲) بوقتِ منگنی اور بعد از منگنی ، ان دونوں کی ولدیت کیا بتائی جاتی رہی ؟ رشتہ خود ان دونوں نے آپس میں طے کیا یاکسی اور نے طے کرایا اور آخر الذکر صورت میں لڑکے اور لڑکی کا تعارف کس طرح کرایا گیا؟
(۳) جب لڑکی گم ہوئی تو اس وقت خود اس کی اور اس کے مذکور بھائی کی کیا عمر تھی؟ لڑکی گمشدگی کے بعد کس کے پاس رہتی رہی اور بھائی تک کس طرح پہنچی؟
(۴) لڑکی کی گمشدگی کے وقت مذکور لڑکے کی عمر کتنی تھی اور اس دوران لڑکا کس کے پاس رہتا رہا ؟
(۵) بہن بھائی ہونے کا علم کس طرح اور کب ہوا ؟ کتنے بچے پیدا ہونے کے بعد علم ہوا ؟ اور کیا بعد از علم بھی کوئی بچہ ہوا ؟
(۶) بوقتِ منگنی یا نکاح ان کے والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں حیات تھے یا نہیں؟ اور انہیں اس نکاح کا علم ہوا کہ نہیں؟ علم ہونے کی صورت میں انہوں نے اس بارے میں کیا کہا ؟
(۷) اب یہ دونوں ایک دوسرے سے علیحدہ ہوچکے ہیں یا نہیں؟ براہِ کرم مندرجہ بالا تنقیحات کا جواب وضاحت کے ساتھ لکھ کر اس سوال کو دوبارہ ارسال کردیں ان شاء اللہ حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جائے گا۔‘‘
(۵) کرکٹ سے مقصود جسمانی ورزش یا دل و دماغ کی تفریح ہو اور اُسے مستقل مقصد نہ بنایا جائے اور نہ ہی اس سے شرعی فرائض کا ترک لازم آتا ہو اور نہ ہی تعلیم میں رکاوٹ و غلفت اور کسی مسلمان کی ایذاء کا پہلو پایا جاتا ہو ، تو اس کے کھیلنے کی گنجائش ہے ، تاہم اگراستاد و شاگرد ایک ساتھ کھیلتے ہوں تو اس دوران بھی استاذ کا احترام لازم ہے ، کھیل کو بے ادبی کا جواز بنالینا درست نہیں ، اگر پھر بھی یہی صورت درپیش ہو ، تو الگ الگ کھیلنا چاہیۓ ، مگر اس کھیل کی وجہ سے استاذ کا شاگرد کو اپنے سبق سے منع کرنا بھی درست نہیں ، اس سے بھی احتراز لازم ہے۔
(۶) اس سلسلہ میں درجِ ذیل کتب کا مطالعہ ان شاء اللہ مفید رہے گا۔
۱۔ مسائلِ نماز : حضرت مولانا حبیب الرحمٰن۔
۲) مسنون نماز (مکمل و مدلل) حضرت مولانا صوفی عبدالحمید سواتی۔
۳) رسول اکرم کی نماز :مولانا جمیل احمد نذیری۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی الھندیة(و منھا الجماع و دواعیه) فیحرم علی المعتكف الجماع و دواعیه نحو المباشرة (الی قوله) و الجماع عامدًا او ناسیا لیلا او نھارا یفسد الاعتكاف انزل او لم ینزل و ما سواه یفسد اذا انزل الخ (ج۱ص۲۱۳)۔
و كما فی الرد : فالاصل أن الجماع المفسد للصوم ھو الجماع صورة و ھو ظاھر ، أو معنی فقط و ھو الانزال عن مباشرة بفرجه لا فی فرج او فی فرج غیر مشتھی عادة ، او عن مباشرة بغیر فرجه فی محل مشتھاة عادة ففی الانزال بالكف او بتفخیذ او تبطین وجدت المباشرة بفرجه لا فی فرجھا الخ (ج ۲؍ص ۳۹۹)۔
و فی البحر : لان المباشرة الماخوذة فی معنی الجماع اعم من كونھا مباشرة الغیر أو لا بان یراد مباشرة هھ سبب الانزال سواء كان ما بوشر مما یشتھی عادة او لا الخ (ج۲؍ ص۲۷۲)۔
و فی البدائع : و لو جامع امراته فیما دون الفرج فانزل او باشرھا او قبلھا او لمسھا بشھوة فانزل یفسد صومه و علیه القضا و لا كفارة علیه و كذا اذا فعل ذلك فانزلت المرأة لوجود معنی الجماع و ھو قضاء الشھوة بفعله و ھو المس (الی قوله) و و عالج ذكره فامنی فاختلف المشائخ فیه قال بعضھم لا یفسد و قال بعضھم یفسد و ھو قول محمد بن سلمة و الفقیه أبی اللیث لوجود قضاء الشھوة بفعله فكان جماعا من حیث المعنی (الی ان قال) و ان وجد الجماع صورة و معنیً و ھو قضاء الشھوة الخ(ج ۲؍ ص۹۴)۔
و فی المرقاة : رخص للمسلم ان یغضب علی أخیه ثلاث لیال لقلته و لا یجوز فوقھا إلا إذا كان الھجران فی حق من حقوق الله تعالیٰ فیجوز فوق ذلك الخ (ج ۸؍ ص۳۵۶)۔
و فی الدر : و یشترط لصحتھا سبعة اشیاء(الی قولہ)و المصر الخ
و فی رد المحتار :تحت (قوله و يشترط إلخ) قال في النهر : و لها شرائط وجوبا و أداء منها : ما هو في المصلى . و منها ما هو في غيره و الفرق أن الأداء لا يصح بانتفاء شروطه و يصح بانتفاء شروط الوجوب و نظمها بعضهم فقال الخ (ج ۲؍ ص۱۳۷)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ علیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 35525کی تصدیق کریں
0     476
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا سفر میں سنت و تراویح چھوڑنا جائز ہے ؟/معتکف کے لیے غسل ٹھنڈک کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اعتکاف 1
  • اعتکاف کے دوران پرفیوم استعمال کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • کیا مشت زنی کرنے سے اعتکاف فاسد ہوجائے گا؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • معتکف شخص کا مسجد سے باہر نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 1
  • کلینک کی دوسری منزل پر بنائی گئی مسجد پر اعتکاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • اعتکاف کے دوران مشت زنی کرنے پر اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • دورانِ اعتکاف حیض آجانے کی صورت میں اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • معتکف کا ٹھنڈک حاصل کرنے کےلئے طہارت خانے میں غسل کرنا

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • کس عمر سے اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مسجد میں پروگرام میں شرکت کیلئے اعتکاف کی نیت کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات