السلام علیکم مفتی صاحب!جناب مجھے یہ پتہ کرنا ہے کہ کیا 9،10 محرم یا 10،11 محرم کے روزےایک ساتھ رکھنا ضروری ہے؟اگر کوئی صرف 10 محرم کا روزہ رکھے،تو کیا اسکو ثواب نہیں ملے گا؟کیا اس کا روزہ نہیں مانا جائیگا؟برائے مہربانی یہ فتوی اپنے لیٹر پیڈ پر دے دے ۔
عاشورا (10) محرم کے روزے کے ساتھ نو یاگیارہ محرم کے روزے کو ملانا مستحب ہے، تاہم اگر کسی نے صرف عاشورا کا ہی روزہ رکھا،تو یہ بھی درست ہے،اسکو ایک نفلی روزے کا ثواب حاصل ہوگا ۔
كما في البدائع: وكره بعضهم صوم يوم عاشورا وحدہ لمكان التشبه باليهود ولم يكرهه عامتهم لأنه من الأيام الفاضلة فيستحب إدراك فضيلتها بالصوم اھ(2 /79)۔
وفي التاتارخانية: وكانوا يستحبون أن يصوموا قبل عاشورا أو بعده يوما اھ(2/ 39) ۔
کیا محرم الحرام کی طرح باقی ایام میں بھی ایک روزے کے ساتھ دوسرا روزہ ملانا ہوگا؟
یونیکوڈ نفلی روزوں کے احکام 0