ان شاء اللہ میں پاکستان سے دوسری شادی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں ، بات یہ ہے کہ مجھے اس کے لئے کینیڈا میں اپنے نکاح سے دستبردار ہونا پڑے گا میری پہلی بیوی میری دوسری شادی کرنے سے آگاہ ہے اگر میں قانونی طلاق نامہ پُر کرلوں تو کیا اس سے میرےشرعی نکاح پر کوئی اثر ہو گا ؟ برائے مہربانی مجھے اس کا حل بتائیں میں اپنا سابقہ نکاح بھی بحال رکھنا چاہتا ہوں۔
سائل اگر دونوں بیویوں کو رکھنا چاہتا ہو کسی کو بھی اپنے نکاح سے علیحدہ نہیں کرنا چاہتا ہو اور قانونی مجبوری کی بنا پر طلاق نامہ بنوانا پڑ رہا ہو جبکہ اس کے علاوہ دوسرا کوئی حل نہ ہو تو اس صورت میں فرضی طلاق نامہ بنوانے اور اس پر دستخط سے قبل اگر اس پر دو (2) گواہ بنائے جائیں کہ میں حقیقتا طلاق دینا نہیں چاہتا البتہ قانونی مجبوری کی بنا پر کاغذی کاروائی پوری کرنے کے لئے میں یہ طلاق نامہ فرضی بنارہا ہوں، اس کے بعد اگر طلاق نامہ پرمحض دستخط کر دے اور زبان سے الفاظ طلاق نہ بولے تو طلاق واقع نہ ہو گی ، اور سائل کا مقصد بھی حل ہو جائیگا۔
كما في الشامية :تحت(قوله او ھازلاً) اى فيقع قضاءوديانة (الى قوله) لو أراد به الخبر عن الماضي كذبا لا يقع ديانة، وإن أشهد قبل ذلك لا يقع قضاء أيضا. اهـ (238/3)