(+92) 0317 1118263

روزے کی قضاء و کفارہ

روزے کی حالت میں بیوی سے جماع کے بعد روزوں کی استطاعت نہ ہونا

فتوی نمبر :
37258
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / روزے کی قضاء و کفارہ

روزے کی حالت میں بیوی سے جماع کے بعد روزوں کی استطاعت نہ ہونا

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!سوال یہ ہےکہ میرے ایک دوست نے نئی نئی شادی کی تھی،اس سے رمضان المبارک کے دو روزے خراب ہوئے تھے،اس کو پتہ بھی نہیں تھاکہ روزے کا کفارہ ہے؟اب مولانا صاحب نے دو مہینے روزے رکھنے کے لیے بتایا ہے،لیکن اب طاقت اتنی نہیں ہے کہ دو مہینے روزے رکھے،فدیہ دینا چاہتا ہے،وہ بھی اس طرح کہ اس کا ایک دوست پر کچھ قرضہ تھا،اور وہ وفات ہوگیا،غریب بھی تھا،اگر اس کا قرضہ اس کو فدیے کے طور پر چھوڑ دے،تو کیسا ہے ؟کیا یہ درست ہے کہ نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے دوست نے اگر روزے کی نیت کرکے رکھنے کے بعددن میں بیوی کے ساتھ ہمبستری کرکے روزہ توڑا ہو،تو اس پر اس روزہ کی قضا اور بطورِ کفارہ دوماہ مسلسل روزے رکھنا لازم ہے،اور دونوں روزوں کےلئے ایک کفارہ کافی ہے،البتہ اگر سائل کا دوست ایسی بیماری میں مبتلا ہوکہ جس سے صحت یابی کی امید بالکل نہ ہونے کی وجہ سے روزے رکھنے کی قدرت نہ ہو،تو ایسی صورت میں اس کے ذمہ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا،یا ان میں سے ہر ایک کو بقدرِ صدقہ فطر نقد رقم دینا لازم ہے،سوال میں فدیہ دینے کا جو طریقہ لکھا گیا ہے،وہ درست نہیں ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (وإن جامع)المكلف آدميا مُشتهي(في رمضان أو جومع)و توارت الحشفة(في أحد السبيلين)أنزل أو لا(أو أكل أو شرب غذاء أو دواء عمداً أو احتجم فظن فطره به فأكل عمداً قضى)في الصور كلها(وكفر ككفارة المظاهر)الثابتة بالكتاب اھ (2/412) ۔
وفي رد المحتار: تحت(قوله: ككفارة المظاهر)مرتبط بقوله وكفر أي مثلها في الترتيب فيعتق أولا فإن لم يجد.صام شهرين متتابعين فإن لم يستطع أطعم ستين مسكينا لحديث الأعرابي المعروف في الكتب الستة اھ (2/412)۔
وفي رد المحتار: تحت(قوله ولو فدى عن صلاته في مرضه لا يصح ) ومقتضاه أن غير الشيخ الفاني ليس له أن يفدي عن صومه في حياته لعدم النص ومثله الصلاةولعل وجهه أنه مطالب بالقضاءإذا قدر ولا فدية عليه إلا بتحقيق العجز عنه بالموت فيوصي بها بخلاف الشيخ الفاني فإنه تحقق عجزه قبل الموت عن ادا الصوم وقضائه فيفدي في حياته(الى قوله)وبما قررنا ظهر أن قول الشارح بخلاف الصوم أي فإن له أن يفدي عنه في حياته خاص بالشيخ الفاني تأمل اھ (2/74) ۔
وفي الدر المختار: فإن عجز عن الصوم)لمرض لا يرجى برؤه أو كبر(أطعم)أي ملك (ستين مسكينا)ولو حكماولا يجزئ غير المراهق بدائع(كالفطرة) قدرا ومصرفا(أو قيمة ذلك)من غير المنصوص اھ
وفي رد المحتار: تحت (قوله لا يرجى برؤه)فلو برئ وجب الصوم رحمتي اھ (3/478) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بشیر احمد بہادر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 37258کی تصدیق کریں
| | | |
1     259
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • روزوں کے کفارہ میں صرف رقم دینے سے کفارہ ادا ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • حیض کی حالت میں رہے ہوئے روزوں کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضاء عبادات کی ادائیگی کے اوقات اور حکم

    یونیکوڈ   انگلش   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • مشت زنی سے توڑے ہوئے روزے کی قضاء کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 1
  • روزہ کی حالت میں ہمبستری کرنے کے کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شوال کے چھ نفلی روزوں میں رمضان کے چھ قضا روزوں کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیاروزے کی حالت میں مُشت زنی کرنے سے کفارہ لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شدید تھکن اور چکر آنے کی وجہ سے رمضان کا روزہ توڑنے کا کفارہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • بیوی سے کھیلنے کے دوران انزال ہونے کی صورت میں روزے کاحکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیا کفارہ کے روزے رکھتے ہوئے ماہواری آنے سے تسلسل ٹوٹ جائیگا؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • رمضان کے چُھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کے بدلے کفارہ دینے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کفارے کی حقیقت اور اس کی ا دائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • لاعلمی کی وجہ سے صبح ِصادق کے بعد بھی کھاتے رہنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شراب پینے والے شخص کا بیوی سے قضا روزے کی حالت میں جماع کرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • قضا روزوں کی تعداد یاد نہ ہوتو کیا کیا جائے ؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • شک و شبہ کی بنا پر روزوں کی قضاکرنا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • رمضان میں الٹیاں لگنے کی وجہ سے دوائی لینا

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • کیا عورت پیٹ سے ہونے کی صورت میں روزہ چھوڑ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • جگر کے مریض کے لئے روزہ رکھنے اور فدیہ دینے کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • روزوں کا کفارہ ادا کرنےسے متعلق حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
  • دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے روزہ قضا کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزے کی قضاء و کفارہ 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات