(+92) 0317 1118263

خلع

کیا خلع کے لیے عدالت جانا ضروری ہے ؟

فتوی نمبر :
37265
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / خلع

کیا خلع کے لیے عدالت جانا ضروری ہے ؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ کورٹ کے ذریعہ خلع حاصل کرنا جبکہ رخصتی نہیں ہوئی، میری بہن کا نکاح ہوا ایک ایسے لڑکے سے جس کے بارے میں بعد میں پتا چلا کہ وہ دیگر عورتوں کے ساتھ جنسی تعلقات رکھتا ہے ، مزید یہ وہ تیز مزاج کا ہے اور گالم گلوچ میں بھی ملوث رہتا ہے ، میری کزن اس رشتہ سے اس لڑکے کے ساتھ مطمئن نہیں ہے وہ چاہتی ہے کہ کورٹ کے ذریعہ خلع حاصل کرے ، ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ یہ رشتہ برقرار رہے مگر بد قسمتی سے یہ بر قرار نہیں رہا، اس بارے میں شریعت کی رائے معلوم کرنا چاہتا ہوں ، جیسا کہ یہ بہت حساس مسئلہ ہے اگر ہم خلع کا کیس دائر کریں تو کیا کورٹ میں لڑکے کو حاضر ہو نا ضروری ہے جبکہ وہ حاضر نہیں ہو رہا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور تفصیل اگر واقعہ درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس میں کسی طرح کی الزام تراشی سے کام نہ لیا گیا ہو تو مذکور لڑکے کو طلاق بالمال یا با ہمی رضامندی سے خلع پر تیار کیا جائے خلع کیلئے عدالت جانا کوئی ضروری نہیں جبکہ خلع بھی دیگر عقود مالیہ کی طرح ایک عقد ہے جس کی صحت کیلئے فریقین کی باہمی رضا مندی اور باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے، جو کہ عموما مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع میں مفقود ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ایسی ڈگری کے جاری ہو جانے کے باوجود نکاح ختم نہیں ہوتا، بلکہ وہ بدستور قائم رہتا ہے۔ اس لئے بجائے عدالت کے چکر لگانے کے آپس میں بیٹھ کر مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في المبسوط (قال) والخلع جائز عند السلطان وغيره لأنه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود، وهو بمنزلة الطلاق بعوض، وللزوج ولاية إيقاع الطلاق، ولها ولاية الترام العوض، فلا معنى لاشتراط حضرة السلطان في هذا العقد اھ( ج ۶، ص ۱۷۳)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 37265کی تصدیق کریں
0     40
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خلع لینے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   خلع 1
  • خلع کے بدلے پوراحق مہرمعاف ہوگا یا آدھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خلع 0
  • کورٹ کی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعد میاں بیوی کا ساتھ رہنے کے لئے رجوع کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عدت میں بیٹھنا

    یونیکوڈ   خلع 1
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • مروجہ یکطرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر عدالتی خلع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • اگر شوہر نہ طلاق دے اور نہ گھر بسائے تو یکطرفہ خلع سے نکاح ختم ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کے بعدکیے گئے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کا غلط الزامات لگا کر کورٹ سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • اگر شوہر باہر ملک میں قید ہو تو کیا عورت خلع لے سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • باہمی رضامندی سے ہونے والے" خلع"کی حیثیت

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع لینےکے بعدبیوی کے لئے حق مہر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی بنیاد پر عورت کا کسی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • خلع کی صورت میں بیوی سے حق مہر اور دیگر گفٹ کردہ اشیاء واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • عدالت کی طرف سے بیوی کو جاری شدہ یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شرعی خلع سے وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
  • بیوی کی طرف سے اگر سنگین الزامات کی بنیاد پر خلع کی ڈگری مل جائے تو نکاح ختم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   خلع 0
  • شوہر کی رضامندی کے بغیر یکطرفہ جاری کردہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   خلع 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات