کیا غیر رمضان میں روزہ افطار کا وقت اذان سے پانچ منٹ پہلے ہوجاتا ہے؟
جاننا چاہیے کہ روزہ چاہےرمضان المبارک کا ہو یا غیر رمضان کا اس کے رکھنے اور افطار کرنے کا تعلق اذان فجر یا مغرب سے نہیں بلکہ وقت کے ساتھ ہے لہذا سورج غروب ہونے کے بعد روزہ افطار کرنا بلاشبہ جائز اور درست ہے اگرچہ اذان نہ ہوئی ہو۔ اب اگر اذان بھی درست وقت میں کہی جائے تو اسی کے مطابق عمل لازم ہے۔ ورنہ وقت کا اعتبار ضروری ہے۔ واللہ اعلم با الصواب
کیا محرم الحرام کی طرح باقی ایام میں بھی ایک روزے کے ساتھ دوسرا روزہ ملانا ہوگا؟
یونیکوڈ نفلی روزوں کے احکام 0