میری کمپنی میں ہر ملازم کو کمپنی کی طرف سے میڈیکل انشورنس دیا جاتا ہے، پوچھنا یہ ہے کہ کیا ہمارے لئے اسے استعمال کرنا جائز ہے؟ کیونکہ اسے ہم نہیں لیتے، بلکہ کمپنی اپنی طرف سے میڈیکل انشورنس کرواتی ہے۔
کمپنی کی طرف سے ملازمین کیلئے جو انشورنس کی پالیسی لی جاتی ہے، اس میں اگر ملازمین کا کوئی عمل دخل نہ ہو، جیسا کہ سوال میں بھی مذکور ہے، تو ملازمین کیلئے مذکور پالیسی کے تحت علاج و معالجہ کی سہولت سے فائدہ حاصل کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں، البتہ انشورنس کے مذکور معاملہ کی وجہ سے کمپنی مالکان اور ذمہ داران گناہ ہگار ہوں گے۔
كما في احكام القرآن للجصاص: تحت قوله تعالى إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوه) الميسر (إلی قوله) وحقيقته تمليك المال على المخاطرة وهو أصل في بطلان عقود التمليكات الواقعة على الأخطار اھ (4/ 127)۔
ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا
یونیکوڈ انشورنس یا بیمہ پالیسی 0