(+92) 0317 1118263

احکام عدت

خلع کی صورت میں عدت ونان نفقہ ورجوع کاحکم

فتوی نمبر :
38220
| تاریخ :
معاملات / عدت نان و نفقہ / احکام عدت

خلع کی صورت میں عدت ونان نفقہ ورجوع کاحکم

خلع کے بعد عدت کی کیا مدت ہے ؟ اور پھر بیوی کانان نفقہ کس طرح دیا جائگا اور کیا خلع کے بعدشوہر اپنی بیوی سے رجوع کرسکتاہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے یہ نہیں لکھا کہ مذکور خلع یکطرفہ عدالتی خلع ہے یاباہمی رضامندی سے زوجین نے کیاہے ؟تاہم اگر میا ں بیوی کی رضامندی سے خلع کا معاملہ کیا جائے تو ایسا خلع شر عا طلاق با ئن کے حکم میں ہو تا ہے اور اس سے دونوں کا نکاح ختم ہو جاتا ہےلہذا بغیر تجدیدنکاح کے دونوں کا میاں بیوی کی طرح ساتھ رہنا شرعا جائز نہیں بلکہ ایک دوسرے سے علیحدہ ہوناضروری ہے، اور اس کی عدت تین ماہواریاں ہونگی اور عدت کے بعد وہ عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی، تاہم اگر دونوں دوبارہ ایک ساتھ رہنا چاہیں تو گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ تجد ید نکاح کرنا لازم ہوگا، اور اس صورت میں شوہر کو آئند ہ فقط دو طلاقوں کا اختیار حاصل ہو گابشرطیکہ اس خلع سے پہلے کوئی طلاق نہ دی ہو اس لئے طلاق کے معاملہ میں احتیاط کی ضرورت ہے، جبکہ خلع کے اندر شوہر نے نا ن ونفقہ سے براءت کی شرط نہ لگائی ہو تو شوہرپر دوران عدت کانان ونفقہ بھی شرعا لازم ہوتاہےورنہ نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

في الفتاوى الهندية :ولا تقع البراءة عن نفقة العدة في الخلع والمباراة والطلاق بمال إلا بالشرط في قوهم اھ (489/1)
وفيه ايضاً :(وحكمه) ‌وقوع ‌الطلاق البائن كذا في التبيين (۱/۲۸۸)
وفي الفتاوى الشامية: (قوله: ‌والخلع ‌من الكنايات) لأنه يحتمل الانخلاع عن اللباس، أو الخيرات، أو عن النكاح عناية، ومثله المبارأة (قوله: فيعتبر فيه ما يعتبر فيها) ويقع به تطليقة بائنة إلا إن نوى ثلاثا فتكون ثلاثا، وإن نوى ثنتين كانت واحدة بائنة كما في الحاكم (۳/٢٢٢)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 38220کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شوہرکی وفات کی اطلاع اگرتاخیرسے مل جائے، توعدت کی ابتداء کب سے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • اگر مطلقہ معتدہ کے شوہر کا انتقال ہوجائے، تووہ عدت کس طرح مکمل کریگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • دوران عدت بیٹی کے رشتہ کے لئے گھرسےنکلنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوہ کی عدت اور اسکے احکام

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • بیوہ ہوجانے کے بعد عورت کا ہمیشہ یا تا عقدِ ثانی زیورات کا استعمال ترک کردینا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • شوہر سے دو سال الگ رہنے کے بعد طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • گھر منہدم ہونے کی وجہ سے دوسری جگہ عدت گزار نا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • شوہر کے انتقال کی بعد بیوی کا ولی و سرپرست کون ہو گا والدین یا سسرال والے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دوران عدت ملازمت پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کے دوران گھر سے باہر نکلنے اور پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عدت 0
  • معمر خاتون کے لئے عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • حالت حیض میں طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ادا کردہ فیس کے ضائع ہونے کے خدشے کی صورت میں عدت ترک کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عورت میکے میں ہو, اس صورت میں طلاق ہوجانے پر عدت کے احکامات

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدتِِ وفات میں چمکدار کپڑے پہننا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • حمل ضائع ہونےسے عدت ختم ہونےکاحکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • جسمانی تعلق قائم ہونے سے قبل شوہر کا انتقال ہوجانے پر عدت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • بیماری کے سبب ماہواری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے عدت اور نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نواسے کا سوتیلی نانی سے بات چیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • والدین کے گھر عدت گزارنے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • بیس سال شوہر سے الگ رہنے والی عورت کےلئے عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ہمبستری سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کی ابتداء پہلی طلاق سے ہوگی یا آخری طلاق سے ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات