السلام علیکم! ہمارے محلے کے مضافات میں ایک مسجد ہے، اس میں لوگوں نے جمعہ کا نماز پڑھانا شروع کیا ہے اور اس میں جمعہ کے دن بمشکل دو صف لوگ ہوتے ہیں، کیا اس میں نمازِ جمعہ پڑھنا جائز ہے ؟
مذکور مسجد اگر شہر یا شہر کے مضافات میں واقع ہو تو اس میں اگر چہ نمازیوں کے تعداد بہت زیادہ نہ ہو، تب بھی اس میں جمعہ ادا کرنا جائز اور درست ہے، لیکن بہتر اور افضل یہ ہے کہ کسی بڑی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی جائے تا کہ مسلمانوں کی شان و شوکت کا مظاہرہ ہو۔
ففي الدر المختار: (و) السادس: (الجماعة) وأقلها ثلاثة رجال (ولو غير الثلاثة الذين حضروا) الخطبة (سوى الإمام) بالنص لأنه لا بد من الذاكر وهو الخطيب وثلاثة سواه بنص - {فاسعوا إلى ذكر الله} [الجمعة: 9]- (فإن نفروا قبل سجوده) وقالا قبل التحريمة (بطلت وإن بقي ثلاثة) رجال ولذا أتى بالتاء (أو نفروا بعد سجوده) أو عادوا وأدركوه راكعا أو نفروا الخطبة وصلى بآخرين (لا) تبطل (وأتمها) جمعة. (2/ 151)
وفی التاتارخانیة: وأخرج الدار قطنی عن أم عبد اللہ الدوسیة قالت: سمعت رسول اللہ علیه وسلم یقول:الجمعة واجبة علی أهل کل قریة، وإن لم یکونوا إلا ثل
وفي الفتاوى الهندية: (ومنها الجماعة) وأقلها ثلاثة سوى الإمام، كذا في التبيين. ولا يشترط كونهم ممن حضر الخطبة، كذا في فتح القدير اھ (1/ 148)
في بدائع الصنائع: أما الكلام في مقدار الجماعة فقد قال أبو حنيفة ومحمد أدناه ثلاثة سوى الإمام وقال أبو يوسف إثنان سوى الإمام اھ (۱/ ۲۶۸)