اگر 2 طلاقیں دی جائیں ( ایک ماہ کے وقفے سے) اور شوہر دوبارہ رجوع کرنا چاہے تو کیا طریقہ ہے ؟ کتنی مدت میں رجوع کیا جاسکتاہے ؟ دوبارہ نکاح کسی صورت میں ہو سکتا ہے ؟ کیا ٹیلی فون پر بیوی سے رجوع کیا جا سکتا ہے ؟ برائے مہربانی شریعت کے مطابق راہنمائی فرمائیں اور مستند فتوی صادر فرمائیں ۔
سائل نے یہ ذکر نہیں کیا کہ شوہر نے کن الفاظ کے ساتھ طلاق دی ہے ، تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جا تا ، تاہم اگر کسی نےالفاظ صریح رجعی کے ساتھ ( جیسے میں تجھے طلاق دیتا ہوں ، تجھے طلاق ہے، وغیرہ ) اپنی بیوی کو دو طلاقیں دے دی ہوں، تو اس کا حکم یہ ہے کہ شوہر کو عدت (یعنی تین ماہواریاں، یاوہ عورتیں جنہیں ماہواری نہ آتی ہو ان کے لئے تین مہینے ) کے اندر اندر رجوع کرنے کا حق حاصل ہے ، رجوع زبانی بھی کیا جا سکتا ہے ، جیسا کہ میں نے تجھ سے رجوع کیا، آپ میری بیوی ہو، وغیر ہ ، اور فعل کے ذریعے بھی جیسے ہمبستری کرنے سے یا بوس کنار کرنے سے۔ چنانچہ اگر کوئی فون پر رجوع کے الفاظ کہہ دے تو اس سے بھی رجوع ہو جائے گا، مگر آئندہ شوہر کے پاس فقط ایک طلاق کا اختیار رہے گا، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں احتیاط سے کام لینا ضروری ہے۔
کمافی الھندیة: (الفصل الأول في الطلاق الصريح) . وهو كأنت طالق ومطلقة وطلقتك وتقع واحدة رجعية وإن نوى الأكثر أو الإبانة أو لم ينو شيئا كذا في الكنز. اھ(1/354)-
وفیھاایضاً:الرجعة إبقاء النكاح على ما كان ما دامت في العدة كذا في التبيين وهي على ضربين: سني وبدعي (فالسني) أن يراجعها بالقول ويشهد على رجعتها شاهدين ويعلمها بذلك فإذا راجعها بالقول نحو أن يقول لها: راجعتك أو راجعت امرأتي ولم يشهد على ذلك أو أشهد ولم يعلمها بذلك فهو بدعي مخالف للسنة والرجعة صحيحة وإن راجعها بالفعل مثل أن يطأها أو يقبلها بشهوة أو ينظر إلى فرجها بشهوة فإنه يصير مراجعا عندنا إلا أنه يكره له ذلك ويستحب أن يراجعها بعد ذلك بالإشهاد كذا في الجوهرة النيرة.(. ألفاظ الرجعة صريح وكناية) (فالصريح) : راجعتك في حال خطابها أو راجعت امرأتي حال غيبتها وحضورها أيضا ومن الصريح ارتجعتك ورجعتك ورددتك وأمسكتك ومسكتك بمنزلة أمسكتك فهذه يصير مراجعا بها بلا نية.(والكناية) : أنت عندي كما كنت وأنت امرأتي فلا يصير مراجعا إلا بالنية كذا في فتح القدير. اھ(1/468)-
پشتو زبان میں بیوی کو "زمانہ خلاصہ دہ " یا" زمانہ پاتے دہ "کہنے سے طلاق واقع ہوگی؟
یونیکوڈ رجوع طلاق 0بیوی اگر کسی دوسرے ملک میں ہو تو ایک طلاق کے بعد رجوع کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟
یونیکوڈ رجوع طلاق 0