(+92) 0317 1118263

نکاح

نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے میاں بیوی کا میل جول رکھنا

فتوی نمبر :
40532
| تاریخ :

نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے میاں بیوی کا میل جول رکھنا

اگر لڑکی کا نکاح ہوگیا رخصتی نہ ہوئی ہو اور وہ لڑکی اپنے منگیتر سے چوری چپکے سے ملتی ہو اور ہمبستری بھی کرلی تو شریعت کے مطابق وہ گنہگار ہے کہ نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نکاح ہوجانے کے بعد لڑکے لڑکی کا ایک دوسرے کے ساتھ ملنا اگرچہ جائز ہے اور اس کی وجہ سے وہ گنہگار بھی نہیں ہوں گے مگر رخصتی سے قبل ملنے جلنے کو معیوب سمجھا جاتا ہے اور اگر اس کے نتیجے میں اولاد پیدا ہوجائے تو بلاوجہ تہمت اور خاص کر لڑکی اور اس کے والدین کیلئے بدنامی کا اندیشہ ہوتا ہے، اس لئے اس سے اجتناب کرنا چاہئے اور جلد از جلد رخصتی کا اہتمام کرنا چاہئے۔


کما فی مرقاۃ المفاتیح: (عن ابن مسعودؓ قال: رأی رسول اللہ ﷺ امرأۃ فأعجبتہ فأتی سودۃ) أی بیتہا (وہی تصنع طیبا وعندہا نساء) جملتان حالیتان (فأخلینہ) أی انفردن عنہ (قضی حاجتہ) أی من الجماع (ثم قال أیما رجل رأی امرأۃ تعجبہ إلی أہلہ) أی فلیجامع امرأتہ لیکسر شہوتہ ویذہب وسوستہ (فإن معہا) أی مع امرأتہ (مثل الذی معہا) أی فرجا مثل فرجہا ویسد مسدہا قال الطیبی: یرید أن غایۃ ذلک النظر ہذا الفعل ولکن التفاوت أن فی تلک الغایۃ سخطا من اللہ وہذہ بخلافہ وکانت تلک الفعلۃ بمحضر من النساء إرشادا لہن ولأزواجہن إلی ما ینبغی أن یفعل۔ (رواہ الترمذی: ج۶، ص۲۵۶)


وفیہ ایضًا: ولو دخل الزوج بہا أو خلا بہا برضاہا فلہا أن تمنع نفسہا عن السفر بہا حتی تستوفی جمیع المہر علی جواب الکتاب۔ الخ (ج۱،ص۳۱۷)


کما فی الشامیۃ: (قولہ: کتزوجینی) (قولہ: إذا لم ینو الاستقبال) أی الاستیعاد أی طلب الوعد (الی قولہ) قال فی شرح الطحاوی: لو قال ہل أعطیتنیہا فقال أعطیت إن کان المجلس للوعد فوعد، وإن کان للعقد فنکاح۔ اھـ (ج۳، ص۱۱) واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 40532کی تصدیق کریں
متعلقه فتاوی
( view all )
آئن لائن نکاح اورکورٹ میرج کا حکم 37013 2133 نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے میاں بیوی کا میل جول رکھنا 40532 3293 نکاح کو رجسٹرڈ کروانا شرعاضروری ہے؟ 41521 1248 کسی لڑکے یا لڑکی کا خنثی مشکل کے ساتھ نکاح کرنا 29085 3683 نکاح پڑھانے پر اجرت لیناجائزہے؟ 26596 779 شیعہ کا قرآنی ایت سے بیک وقت اٹھارہ عورتوں کے ساتھ نکاح کے جواز پر استدلال 38377 792 ویڈیوکال کے ذریعہ نکاح کاحکم 40124 3491 فون پر نکاح لڑکی کا بغیر ولی کی اجازت کے نکاح کرنا 33433 4334 دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون - چار شادیوں کا حکم 37065 3129 نکاح کے وقت دلہن کے والد کا نام اگر غلط لے لیا جائے تو نکاح درست ہے؟ 40664 711 چچی اورممانی کے ساتھ نکاح جائز ہے؟ 33262 886 دوران تعلیم شادی کرنا 40522 945 سیدلڑکی کا نکاح غیرسیدلڑکے سے جائز ہے؟ 39967 1719 والدہ کے انتقال کے بعد سوتیلے والد سے نکاح ہوسکتاہے؟ 35780 698 بیوی کے انتقال کے بعد اسکی بھتیجی سے نکاح کا حکم 41076 561 اپنے سو تیلے بیٹے کی بیوہ یا مطلقہ سے نکاح 40500 574 لڑکے کا غلط معلومات دینے سے نکاح پر اثر نہیں پڑتا 32920 574 کیا شیعہ کا نماز جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟ 16801 1277 موجودہ دور میں عیسائی لڑکی سے نکاح 60902 2156 کیا دیوبندی لڑکی بریلوی لڑکے سے نکاح کر سکتی ہے؟ 16745 1140 انٹر نيٹ كے ذريعے ہونے والے آن لائن نكاح کا حکم 13547 606 دوستوں کے سامنے نکاح کا جھوٹااقرارکرنا 51509 461 فون پر گواہوں کے سامنے نکاح کا حکم 13545 784 وہ نكاح جو اس كے نابالغ ہونے كى صورت ميں والد نے خود كرايا 13540 590 جس لڑکے سے لواطت کی ہو اس کی بہن سے نکاح کرنے کا حکم 10627 536