(+92) 0317 1118263

گناہ و ناجائز

سی،وائے،ٹی ڈیجیٹل کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

فتوی نمبر :
43697
| تاریخ :
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / گناہ و ناجائز

سی،وائے،ٹی ڈیجیٹل کمپنی میں انویسٹمنٹ کا حکم

السلامُ علیکم!
مفتی صاحب ایک آن لائن کمپنی ہےجسکا نام "CYTdigital" ہےاور آن لائن کاروبار کرتی ہے۔ اس کمپنی میں کم سے کم 5000روپے( اور زیادہ کی کوئی حد نہیں) انوسٹمنٹ ہوتے ہیں۔انکے مطابق یہ کمپنی کرنسی کا کاروبار، کنسٹرکشن، پولٹری فارم اور گوٹ فارمنگ کے علاوہ سٹاک ایکسچینج کا کاروبار کرتی ہے۔
یہ کمپنی 5000 روپے کے عوض39 سے 41 روپے تک روزانہ منافع دیتی ہے۔ ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہونے کیوجہ سے فی1000 کے بدلے1 روپیہ ملتی ہے۔
کیا انکے ساتھ کاروبار کرنا درست ہے؟؟
مہربانی کرکے رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے مذکور کمپنی کے کاروبار کے طریقہ کار کی مکمل تفصیل ذکر نہیں کی، تاہم مذکور نوعیت کی آن لائن کاروباری کمپنیاں عموماً شرعی اصول و ضوابط کا لحاظ نہیں کرتیں ، ان میں بہت ساری شرعی خرابیاں جیسے منافع روپوں میں متعین کر کے دینا، اصل سرمایہ واپس نہ کرنا، کرنسی اور اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار میں کسی چیز کے قبضہ میں آنے سے قبل ہی اس کو فروخت کرنا وغیرہ، جیسے کئی سارے شرعی مفاسد پائے جاتے ہیں ، لہذا اس جیسے کاروبار اور کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے سے احتراز چاہیئے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
وقار احمد زید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 43697کی تصدیق کریں
0     106
Related Fatawa متعلقه فتاوی
...
Related Topics متعلقه موضوعات