(+92) 0317 1118263

متفرقات شعائر اسلام

داڑھی کی حدود اور اس میں خط بنوانا

فتوی نمبر :
58030
| تاریخ :
0000-00-00
آداب / شعائر اسلام / متفرقات شعائر اسلام

داڑھی کی حدود اور اس میں خط بنوانا

السلام علکیم
داڑھی کے خط کی حد کیاہے، داڑھی کے لۓ خط گردن کے کہاں تک بنواسکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کانوں کے پاس جہاں سے جبڑے کی ہڈی شروع ہوتی ہے یہاں سے داڑھی کی ابتدا ہےاور پورا جبڑا داڑھی کی حدود میں شامل ہے اسی طرح نیچے والے ہونٹ سے لے کر ٹھوڑی کے نیچے تک جو بال آئیں، وہ سب داڑھی میں داخل ہیں اور جبڑے کے علاوہ رخسار اور گردن کے بالوں کو صاف کرنا اور خط بنوانا جائز ہے۔ البتہ خط کے نام پر آج کل مختلف انداز کی جو داڑھیاں بنائی جارہی ہیں وہ داڑھی کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے، جس سے بچنا ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی رد المحتار:(قوله: جميع اللحية) بكسر اللام وفتحها نهر، وظاهر كلامهم أن المراد بها الشعر النابت على الخدين من عذار وعارض والذقن.
وفي شرح الإرشاد: اللحية الشعر النابت بمجتمع الخدين والعارض ما بينهما وبين العذار وهو القدر المحاذي للأذن، يتصل من الأعلى بالصدغ ومن الأسفل بالعارض بحر. (100/1)۔
و فی الھندیۃ: ولا بأس إذا طالت لحيته أن يأخذ من أطرافها ولا بأس أن يقبض على لحيته فإن زاد على قبضته منها شيء جزه وإن كان ما زاد طويلة تركه كذا في الملتقط. والقص سنة فيها وهو أن يقبض الرجل لحيته فإن زاد منها على قبضته قطعه كذا ذكر محمد - رحمه الله تعالى - في كتاب الآثار عن أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - قال وبه نأخذ كذا في محيط السرخسي۔۔۔۔ولا يحلق شعر حلقه۔۔۔۔ولا بأس بأخذ الحاجبين وشعر وجھه ما لم يتشبه بالمخنث كذا في الينابيع اھ (358/5)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58030کی تصدیق کریں
1     3486
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسجد کے حصہ کو وضو خانہ کے طور پر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات شعائر اسلام 0
  • اللہ میاں کہنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات شعائر اسلام 0
  • عام گزرگاہ کی تنگی کی وجہ سے مسجد کا کچھ حصہ اس میں شامل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   متفرقات شعائر اسلام 0
  • ’’ہم تو مسلمان نہیں‘‘ کہنے اور شعائرِ اسلام کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • داڑھی کی حدود اور اس میں خط بنوانا

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 1
  • انگریزی لکھے ہوئےاسلامی ناموں کے تقدس کا حکم

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • قبلہ کی طرف پاؤں کرکے بیٹھنا

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • نومسلم کو بڑی عمر میں ختنہ کرانا/ متفرق مسائل

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • زیر تعمیر مسجدکی دیوار پر کپڑے دھوکر لٹکانے کا حکم

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • اخبار سے قرآنی آیات کو نکال کر باقی حصہ پھینکنے کا حکم

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • کتب سماویہ بھی کلام اللہ ہیں

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • دین ابراھیمی اور دین اسلام میں کیا فرق ہے ؟

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • گنبد خضری ،مسجد نبوی کا گنبد ہے یا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مدفن کا؟؟

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
  • مسجد کے منبر کو منبر رسول بولنا

    یونیکوڈ   متفرقات شعائر اسلام 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات