1- اگر کسی مرد کی نماز جمعہ کسی وجہ سے چھوٹ جائے مثلاً کسی وجہ سے تاخیر ہوئی تو کیا اس کے بجائے ظہر کی نماز پڑھ سکتا ہے؟
2- کیا فرض نماز کافی ہے؟ اگر ہم سنت یا نفل نماز نہیں پڑھتے تو کیا ہماری نماز ادا ہو جائے گی؟
3- وتر نماز نفل ہے یا سنت؟ کیا ہم اسے چھوڑ سکتے ہیں؟
(1)جی ہاں! اگر کسی شخص سے جمعہ کی نماز چھوٹ جائے تو اس پر ظہر کی نماز پڑھنا لازم ہے۔
(2)فرض نماز پڑھنے سے وقتیہ فرض تو ذمہ سے ساقط ہوجائےگی،لیکن سنت ترک کرنے کا گناہ ہوگا،لہذا بلاوجہ سنتوں کو چھوڑنا یا اسکی عادت بنالینا بڑی جرات اور گناہ پر مبنی عمل ہے،جس سے اجتناب لازم ہے۔
(3)وتر کی نماز عندالاحناف واجب ہے،اگر وتر چھوڑ دیئے تو بعد میں ان کی قضاء لازم ہوگی،لہذا سائل اہتمام کے ساتھ نماز پڑھنے کی کوشش کرے۔واللہ اعلم