(+92) 0317 1118263

عیدین

عیدین کی نماز میں امام کا واجب تکبیراتِ زوائد بھول جانا

فتوی نمبر :
59513
| تاریخ :
2002-02-02
عبادات / نماز / عیدین

عیدین کی نماز میں امام کا واجب تکبیراتِ زوائد بھول جانا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ امام صاحب نے عید الاضحی کی نماز پڑھائی اور دوسری رکعت میں تین واجب تکبیرات بھول گئے اور رکوع میں چلے گئے اور اسی طرح امام صاحب نے بغیر سجدۂ سہو کے عید الاضحی کی نماز پڑھالی ہے، آیا اب عید الاضحی کی نماز ہوئی یا نہیں؟
اور اسی امام صاحب کی اقتداء میں بعض مقتدیوں نے رکوع نہیں کیا اور سجدہ امام صاحب کے ساتھ کیا ہے تو ان مقتدیوں کی عید الاضحی کی نماز ہوئی یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر عیدین کی نمازوں میں کثرتِ جماعت کی صورت میں سجدہ سہو کرنے سےانتشارکا اندیشہ ہو تو اس کے ترک میں حرج نہیں نماز درست ہوجاتی ہے جبکہ مذکور مقتدیوں نے اگر امام کے رکوع سے اُٹھ جانے کے بعد رکوع کرلیا ہو تو ان کی بھی نماز درست ادا ہوچکی ہے لیکن اگر انہوں نے بالکل ہی رکوع چھوڑدیا ہو تو تارکِ فرض ہونے کی وجہ سے ان کی نماز نہیں ہوئی ان پر دو رکعت پڑھنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

والسہو فی صلاۃ العید والجمعۃ والمکتوبۃ والنطوع سوأ والمختار عند المتأخرین عدمہ فی الاولین لدفع الفتنۃ۔ (رد المحتار: ج۲، ص۱۲)
(قولہ وترک رکن بلا قضاء) کما لو ترک سجدۃ من رکعۃ وسلم قبل الاتیان بہا۔ (شامی: ج۱، ص۶۲۹)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59513کی تصدیق کریں
0     239
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز عیدین شاہراہ پر ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عیدین 0
  • بعد نمازِ عیدین، دعا سے متعلق حضرت تھانوی اور حضرت انور شاہ صاحب کے فتاویٰ کے درمیان تعارض

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے بعد اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کی نماز میں تین واجب تکبیرات کا بھول جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کے دن ، دورانِ سال انتقال کرجانے والوں کے گھروں میں تعزیت کے لۓ جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • تکبیراتِ تشریق سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نماز عید کےبعد گلے ملنا اور عید مبارک کہنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عیدین کے بعد مصافحہ و معانقہ کرنا اور ’’عید مبارک‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   عیدین 1
  • عیدین کی نماز میں امام کا واجب تکبیراتِ زوائد بھول جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • امام عید کی نماز میں زائد تکبیریں کہنا بھول جائےتو کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عیدین کی ادائیگی کے لۓ وقف شدہ عیدگاہ کے ہونے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کی نماز میں تکبیراتِ زوائد کا رہ جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے لۓ عیدگاہ میں جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • جس مسجد میں جمعہ کی نماز نہ ہوتی ہو وہاں عیدین کی نماز جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عید میں امام کا تین زائد تکبیرات کو بھول جانا/نماز عید کی قضاء کا مسئلہ

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • کسی ملک میں نمازِ عید پڑھ کر جب اپنے ملک پہنچے اور نمازِ ہورہی ہو ،تو کیا کرے

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عورتوں کے لیے نمازِ عید کا حکم

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین اور نمازِ جمعہ کی جماعت میں شرکت نہ کرنے والےسیکیورٹی اہلکاروں کے لۓ نماز کا حکم

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین میں خطبہ اور نماز الگ الگ بندوں کا پڑھانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید و رمضان کے لئے شہادتوں کی مطلوبہ تعداد

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے بعد مصافحہ کرنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات