کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے محلہ میں دو مسجدیں ہیں، ایک میں محلہ کی نماز ہوتی ہے دوسری میں نہیں ، لیکن عیدین کی نماز دونوں مسجدوں میں ادا کی جاتی ہے، جس مسجد میں جمعہ کی نماز نہ ہوتی ہو وہاں عیدین کی نماز جائز ہے؟
اگر مذکور مسجدیں کسی شہر یا ایسی جگہ واقع ہوں جہاں جمعہ کی نماز شرعاً درست ہوتی ہو تو اس جگہ متعدّد مقامات پر بھی نمازِ جمعہ و عیدین کی ادائیگی بلا شبہ جائز اور درست ہے اور اگر کوئی بڑی مسجد ہے کہ شہر کی اکثر آبادی ایک مسجد میں سما سکتی ہے تو اس میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ، جبکہ عیدین کی نماز کی صحت کے لۓ عملی طور پر کسی مسجد میں جمعہ کا قیام ضروری نہیں۔
ففی الدر المختار: (وتؤدى في مصر واحد بمواضع كثيرة) مطلقا اھ(2/ 144)۔
بعد نمازِ عیدین، دعا سے متعلق حضرت تھانوی اور حضرت انور شاہ صاحب کے فتاویٰ کے درمیان تعارض
یونیکوڈ عیدین 0عیدین اور نمازِ جمعہ کی جماعت میں شرکت نہ کرنے والےسیکیورٹی اہلکاروں کے لۓ نماز کا حکم
یونیکوڈ عیدین 0