(+92) 0317 1118263

عیدین

نمازِ عیدین کے بعد مصافحہ و معانقہ کرنا اور ’’عید مبارک‘‘ کہنا

فتوی نمبر :
60385
| تاریخ :
2004-11-21
عبادات / نماز / عیدین

نمازِ عیدین کے بعد مصافحہ و معانقہ کرنا اور ’’عید مبارک‘‘ کہنا

کیا فرماتے علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ عیدین کے دن لوگ ایک دوسرے کو عید مبارکباد دیتے ہیں اور خاص کر مسجد میں ، اور مسجد کا امام صاحب بھی لوگوں کو مبارکباد دیتا ہے اور ایک دفعہ ہم نے اعلان کیا کہ یہ عیدی جو ہے ، اس کا کوئی جواز نہیں ہے ، نہ رسول ﷺ سے منقول ہے اور نہ صحابہ کرام سے ، نہ کسی کتاب میں دیکھا ہے ، اور لوگ کہتے ہیں کہ یہ تو مصافحہ ہے اور مصافحہ تو سنت ہیں ، اور مسجد کا امام بھی عوام کا کہنا مانتا ہے ، اور ہم نے جو بات کہی ہے، صحیح ہے یا غلط؟ اور اس امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں اس مسئلہ کا حل کیا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مصافحہ ، اوّل ملاقات کے وقت مسنون ہے ، لہٰذا عیدین کے دنوں میں اگر پہلی بار کسی سے ملاقات ہو ، تو اس میں سلام و مصافحہ شرعاً ممنوع نہیں، اور اس دن کسی کو ’’عید مبارک‘‘ کے الفاظ سے ، برکت کی دعا دیدے تو اس میں بھی حرج نہیں، بلکہ جائز اور درست ہے، مگر آج کل یہ جو رواج بن گیا ہے کہ عید کی نماز کے لیے ایک ساتھ گھر سے آتے ہیں اور پہلومیں کھڑے ہو کر نماز ادا کرتے ہیں پھر نماز سے فارغ ہو کر مصافحہ و معانقہ شروع ہو جاتا ہے، اس خاص ہیئت کا شریعتِ مطہرہ میں کوئی ثبوت نہیں ، اس کو سنت قرار دینا دین سے دوری اور جہالت پر مبنی فعل ہے، اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی فتح الباري لابن حجر : و روينا في المحامليات بإسناد حسن عن جبير بن نفير قال : كان أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا التقوا يوم العيد يقول بعضهم لبعض تقبل الله منا و منك الخ (2/ 446)۔
و فی فتح الباري لابن حجر : و قد روى بن عدي من حديث واثلة أنه لقي رسول الله صلى الله عليه و سلم يوم عيد فقال تقبل الله منا و منك فقال نعم تقبل الله منا و منک (2/ 446)۔
و فی رد المحتار : و قد صرح بعض علمائنا و غيرهم بكراهة المصافحة المعتادة عقب الصلوات مع أن المصافحة سنة ، و ما ذاك إلا لكونها لم تؤثر في خصوص هذا الموضع ، فالمواظبة عليها فيه توهم العوام بأنها سنة فيه اھ(2/ 235)۔
و فی رد المحتار : (قوله لا تنكر) خبر قوله و التهنئة ( إلی قوله) و المتعامل في البلاد الشامية و المصرية عيد مبارك عليك و نحوه و قال يمكن أن يلحق بذلك في المشروعية و الاستحباب لما بينهما من التلازم فإن من قبلت طاعته في زمان كان ذلك الزمان عليه مباركا على أنه قد ورد الدعاء بالبركة في أمور شتى فيؤخذ منه استحباب الدعاء بها هنا أيضا . اهـ(2/ 169)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60385کی تصدیق کریں
1     795
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز عیدین شاہراہ پر ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عیدین 0
  • بعد نمازِ عیدین، دعا سے متعلق حضرت تھانوی اور حضرت انور شاہ صاحب کے فتاویٰ کے درمیان تعارض

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے بعد اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کی نماز میں تین واجب تکبیرات کا بھول جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کے دن ، دورانِ سال انتقال کرجانے والوں کے گھروں میں تعزیت کے لۓ جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • تکبیراتِ تشریق سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نماز عید کےبعد گلے ملنا اور عید مبارک کہنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عیدین کے بعد مصافحہ و معانقہ کرنا اور ’’عید مبارک‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   عیدین 1
  • عیدین کی نماز میں امام کا واجب تکبیراتِ زوائد بھول جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • امام عید کی نماز میں زائد تکبیریں کہنا بھول جائےتو کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عیدین کی ادائیگی کے لۓ وقف شدہ عیدگاہ کے ہونے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کی نماز میں تکبیراتِ زوائد کا رہ جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے لۓ عیدگاہ میں جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • جس مسجد میں جمعہ کی نماز نہ ہوتی ہو وہاں عیدین کی نماز جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عید میں امام کا تین زائد تکبیرات کو بھول جانا/نماز عید کی قضاء کا مسئلہ

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • کسی ملک میں نمازِ عید پڑھ کر جب اپنے ملک پہنچے اور نمازِ ہورہی ہو ،تو کیا کرے

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عورتوں کے لیے نمازِ عید کا حکم

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین اور نمازِ جمعہ کی جماعت میں شرکت نہ کرنے والےسیکیورٹی اہلکاروں کے لۓ نماز کا حکم

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین میں خطبہ اور نماز الگ الگ بندوں کا پڑھانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید و رمضان کے لئے شہادتوں کی مطلوبہ تعداد

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے بعد مصافحہ کرنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات