(+92) 0317 1118263

عیدین

عید کی نماز میں تکبیراتِ زوائد کا رہ جانا

فتوی نمبر :
633
| تاریخ :
2004-11-30
عبادات / نماز / عیدین

عید کی نماز میں تکبیراتِ زوائد کا رہ جانا

اگر عید الفطر یا عید الأضحیٰ کی نماز میں پہلی رکعت میں نمازی امام کے ساتھ رکوع میں ملے ، تو اس کی ۳ تکبیراتِ زائد کا کیا ہوگا ، جو اس نے ضائع کی ہیں ، اپنے مذہب اور مسلک کی بارے میں ضرور بتا دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عیدین کی نماز میں پہلی رکعت کے رکوع میں امام کے ساتھ شامل ہونے والے شخص کو چاہیۓ کہ تکبیرِ تحریمہ کہہ کر قیام کرے ، اب اگر یہ ممکن ہو کہ قیام کی حالت میں تین زائد تکبیرات کہنے کے بعد امام کے ساتھ رکوع میں شامل ہو سکے ، تو قیام کی حالت میں کانوں تک ہاتھ اُٹھاتے ہوۓ تین زائد تکبیرات کہہ لے ، ورنہ تکبیرِ تحریمہ کہنے کے بعد فوراً رکوع میں جاکر ، ہاتھ اٹھاۓ بغیر تکبیرات کہے ، خواہ تسبیحاتِ رکوع رہ کیوں نہ جائیں، اور اگر ان تکبیرات کے پورے ہونےسے قبل ہی امام رکوع سے سر اُٹھالے تو باقی تکبیرات اس صورت میں اس سے ساقط ہو جائیں گی ان کی ضرورت نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفتاوى الهندية : و لو انتهى رجل إلى الإمام في الركوع في العيدين فإنه يكبر للافتتاح قائما فإن أمكنه أن يأتي بالتكبيرات و يدرك الركوع فعل و يكبر على رأي نفسه و إن لم يمكنه ركع و اشتغل بالتكبيرات (إلی قوله) و لا يرفع يديه إذا أتى بتكبيرات العيد في الركوع ،كذا في الكافي، و لو رفع الإمام رأسه بعدما أدى بعض التكبيرات فإنه يرفع رأسه و يتابع الإمام و تسقط عنه التكبيرات الباقية ، كذا في السراج الوهاج. (1/ 151)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسلم شاکر سلیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 633کی تصدیق کریں
0     508
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز عیدین شاہراہ پر ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   عیدین 0
  • بعد نمازِ عیدین، دعا سے متعلق حضرت تھانوی اور حضرت انور شاہ صاحب کے فتاویٰ کے درمیان تعارض

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے بعد اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کی نماز میں تین واجب تکبیرات کا بھول جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کے دن ، دورانِ سال انتقال کرجانے والوں کے گھروں میں تعزیت کے لۓ جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • تکبیراتِ تشریق سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نماز عید کےبعد گلے ملنا اور عید مبارک کہنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عیدین کے بعد مصافحہ و معانقہ کرنا اور ’’عید مبارک‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   عیدین 1
  • عیدین کی نماز میں امام کا واجب تکبیراتِ زوائد بھول جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • امام عید کی نماز میں زائد تکبیریں کہنا بھول جائےتو کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عیدین کی ادائیگی کے لۓ وقف شدہ عیدگاہ کے ہونے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید کی نماز میں تکبیراتِ زوائد کا رہ جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے لۓ عیدگاہ میں جانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • جس مسجد میں جمعہ کی نماز نہ ہوتی ہو وہاں عیدین کی نماز جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • نمازِ عید میں امام کا تین زائد تکبیرات کو بھول جانا/نماز عید کی قضاء کا مسئلہ

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • کسی ملک میں نمازِ عید پڑھ کر جب اپنے ملک پہنچے اور نمازِ ہورہی ہو ،تو کیا کرے

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عورتوں کے لیے نمازِ عید کا حکم

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین اور نمازِ جمعہ کی جماعت میں شرکت نہ کرنے والےسیکیورٹی اہلکاروں کے لۓ نماز کا حکم

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین میں خطبہ اور نماز الگ الگ بندوں کا پڑھانا

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عید و رمضان کے لئے شہادتوں کی مطلوبہ تعداد

    یونیکوڈ   عیدین 0
  • عیدین کی نماز کے بعد مصافحہ کرنا

    یونیکوڈ   عیدین 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات