(+92) 0317 1118263

مسائل قربانی

نیوتہ کی رسم میں ملنے والےجانور کی قربانی کا حکم

فتوی نمبر :
65618
| تاریخ :
2019-08-29
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

نیوتہ کی رسم میں ملنے والےجانور کی قربانی کا حکم

آج کل بعض علاقوں میں شادی بیاہ وغیرہ کی تقریبات میں دیگر رسوم کی طرح ایک رسم (نیوتہ) چل پڑی ہے جسے پشتو زبان میں ’’نیندرہ‘‘ اور اسی طرح مختلف زبانوں میں مختلف ناموں سے تعبیر کیا جاتا ہے، جس کی صورت یہ ہے کہ شادی میں مدعو افراد تقریب میں شرکت کے بعد لوٹتے ہوئے دعوت دینے والوں کو مختلف تحائف عموماً روپوں کی شکل میں دیتے ہیں، جسے اکثر اوقات بعد میں داخلِ دفتر بھی کر دیا جاتا ہے، اس غرض سے کہ جب کبھی تحائف دینے والوں کے ہاں کسی خوشی کے موقع پر اس کے ہم مثل چیز دی جا سکے، لہٰذا اب سوال یہ ہے کہ کوئی جانور نیوتہ کے طور پر کسی شخص کو ملے تو آیا اس جانور کی قربانی کر سکتا ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شادی بیاہ کی تقریب میں ملنے والے تحائف کی دو حیثیتیں ہیں: ہبہ اور قرض، قرض یا ہبہ کا مدار علاقائی رسم ورواج پر ہے، چنانچہ بعض برادریوں میں ایسے تحائف بدل ملنے کی نیت سے بطورِ قرض دیئے جاتے ہیں اور ان کا حساب بھی لکھا جاتا ہے، پھر بعد میں کسی شادی کے موقع پر ضرور وصول کۓ جاتے ہیں، جبکہ بعض برادریوں میں بدل کی نیت کے بغیر اور بنا حساب کتاب تحفہ دیا جاتا ہے، چنانچہ بعد میں بدل مل گیا تو لے لیا ورنہ اس کا تذکرہ بھی نہیں کیا جاتا۔
اس مختصر تمہید کے بعد واضح ہو کہ نیوتہ کی رسم میں ملنے والا جانور کی قربانی بہرحال جائز اور درست ہے، تاہم اگر یہ جانور بدل کی نیت (قرض کے طور پر) دیا جائے تو اصل حکم تو یہ ہے کہ یہ جانور مالک کو واپس کر دیا جائے، لیکن اگر واپس کرنے سے قبل اس کو ذبح کر دیا جائے تو پھر ایسی صورت میں اس جانور کی قیمت دینا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی حاشية ابن عابدين: (قوله: وكذا زفاف البنت) أي على هذا التفصيل بأن كان من أقرباء الزوج أو المرأة أو قال المهدي. أهديت للزوج أو المرأة كما في التتارخانية. وفي الفتاوى الخيرية سئل فيما يرسله الشخص إلى غيره في الأعراس ونحوها هل يكون حكمه حكم القرض فيلزمه الوفاء به أم لا؟ أجاب: إن كان العرف بأنهم يدفعونه على وجه البدل يلزم الوفاء به مثليا فبمثله، وإن قيميا فبقيمته وإن كان العرف خلاف ذلك بأن كانوا يدفعونه على وجه الهبة، ولا ينظرون في ذلك إلى إعطاء البدل فحكمه حكم الهبة في سائر أحكامه فلا رجوع فيه بعد الهلاك أو الاستهلاك، والأصل فيه أن المعروف عرفا كالمشروط شرطا اهـ (5/ 696)۔
وفی الدر المختار: فصل في القرض (هو) لغة: ما تعطيه لتتقاضاه، وشرعا: ما تعطيه من مثلي لتتقاضاه وهو أخصر من قوله (عقد مخصوص) أي بلفظ القرض ونحوه (يرد على دفع مال) بمنزلة الجنس (مثلي) خرج القيمي (لآخر ليرد مثله) خرج نحو وديعة وهبة. (وصح) القرض (في مثلي) هو كل ما يضمن بالمثل عند الاستهلاك (لا في غيره) من القيميات كحيوان وحطب وعقار وكل متفاوت لتعذر رد المثل. واعلم أن المقبوض بقرض فاسد كمقبوض ببيع فاسد سواء اھ (5/ 161)۔
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله لتعذر رد المثل) علة لقوله لا في غيره: أي لا يصح القرض في غير المثلي، لأن القرض إعارة ابتداء، حتى صح بلفظها معاوضة انتهاء، لأنه لا يمكن الانتفاع به إلا باستهلاك عينه، فيستلزم إيجاب المثلي في الذمة، وهذا لا يتأتى في غير المثلي قال في البحر: ولا يجوز في غير المثلي، لأنه لا يجب دينا في الذمة ويملكه المستقرض بالقبض كالصحيح والمقبوض بقرض فاسد يتعين للرد اھ (5/ 161)۔
وفی حاشية ابن عابدين (رد المحتار) (قوله كمقبوض ببيع فاسد) أي فيفيد الملك بالقبض كما علمت، وفي جامع الفصولين القرض الفاسد يفيد الملك، حتى لو استقرض بيتا فقبضه ملكه، وكذا سائر الأعيان وتجب القيمة على المستقرض اھ (5/ 161)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65618کی تصدیق کریں
0     400
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور بیچ کر اس کی قیمت سے قربانی کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا نصاب کیاہے

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی نہ کرنے والوں کے لیے بال اور ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کےبڑے جانور میں سات سے کم افراد کا شریک ہونا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • گھر کے سربراہ پر قربانی کے وجوب کا مسئلہ

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات