السلام علیکم ،جناب من!
مجھے جانکاری حاصل کرنا ہے کہ ، حج میں یوم تشریق(11 اور 12 ذلحج) کی رمی کا وقت بمطابق امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے،ان دنوں کب سے شروع ہوتا ہے اور کب ختم ہوتا ہے ؟
11 اور 12 ذو الحجہ کو رمی کا مسنون وقت زوال سے لیکر غروب آفتاب تک ہے، اور غروب سے صبح صادق تک کا وقت مکروہ ہے، (ماخوذ از معلم الحجاج)