(+92) 0317 1118263

مسائل قربانی

گھر کے سربراہ کی قربانی دیگر افراد کی طرف سے کافی ہوگی؟

فتوی نمبر :
65634
| تاریخ :
2023-06-23
عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

گھر کے سربراہ کی قربانی دیگر افراد کی طرف سے کافی ہوگی؟

میں دو سوال پوچھنا چاہتا ہوں:
1) میری بیوی گھریلو بیوی ہے۔ وہ کوئی کام نہیں کر رہی۔ اس کے پاس چھ تولہ سونا اور کچھ نقدی ہے۔ اس لیے اسے الگ ذبیحہ (قربانی) کرنا پڑے گی یا میرے پورے خاندان کے لیے ایک ذبیحہ کافی ہے۔

2) میرا بیٹا تین سال کا ہے۔ اس کے نام پر میرے پاس ایک لاکھ کی رقم ہے۔ تو مجھے اس کی طرف سے ذبیحہ دینا ہوگا یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں چونکہ سائل کی بیوی اس کے پاس موجود زیورات اور کیش رقم کی وجہ سے صاحب نصاب ہے اس لیے اس پر مستقل قر بانی لازم ہوگی، اورخاندان میں کسی اور کی طرف سے کی جانے والی قربانی ان کی طرف سے کافی نہ ہوگی۔
جبکہ وجوب قربانی کے لیےموجودگی نصاب کے ساتھ ساتھ بلوغت بھی شرط ہے، اس لیے سائل کے ذمہ نابالغ بیٹے کی طرف سے قربانی لازم نہ ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

’’وشرائطھا الإسلام والإقامۃ والیسار الذي یتعلق بہٖ وجوب ( صدقۃ الفطر ) ۔۔۔۔۔ (لاالذکورۃ فتجب علی الأنثٰی )۔ قال في الرد: (قولہ: وشرائطھا ) أي شرائط وجوبھا، ولم یذکر الحریۃ ۔۔۔۔۔ ولا العقل والبلوغ لما فیھما من الخلاف ۔۔۔۔۔ ( قولہ والیسار) بأن ملک مائتي درھم أو عرضا یساویھا غیر مسکنہ وثیاب اللبس أو متاع یحتاجہ إلٰی أن یذبح الأضحیۃ ولو لہٗ عقار یستغلہٗ فقیل: تلزم لو قیمتہ نصابا ۔۔۔۔۔ فمتٰی فضل نصاب تلزمہٗ ولو العقار وقفا ، فإن واجب لہ فی أیامھا نصاب تلزم وصاحب الثیاب الأربعۃ لو ساوی الرابع نصابا غنی وثلاثۃ فلا، والمرأۃ موسرۃ بالمعجل لو الزوج ملیا وبالمؤجل لا۔‘‘ (رد المحتار ، ج:۶، ص:۳۱۲۔ فتاویٰ ہندیہ ،ج:۵،ص:۲۹۲ ۔البحر ،ج:۸، ص:۱۷۴)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65634کی تصدیق کریں
0     515
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور بیچ کر اس کی قیمت سے قربانی کی نیت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے بکرے کو تین حصوں پر تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 1
  • تیرہ ذی الحجہ کو قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • کیا ایک تولہ سونے پر زکوۃ ہے؟ قربانی کے دن گوشت دیر سے آنے پر کیا کرے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تول کر خریدنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • جانور کی گردن پر سوجن ہو تو اس جانور کی قربانی کا کیا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مسائل قربانی 0
  • گھرکی سربراہ کی قربانی صاحب نصاب اولاد کی طرف سے کافی ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • جس بکرے کے دو میں سے ایک دانت ٹؤٹا ہو تو اسکی قربانی ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • حجاج کرام کے لئے عید الاضحٰی کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • مالک متعین کئے بغیر قربانی کا جانور بغیر ذبح کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مسائل قربانی 0
  • بڑے جانورمیں زندہ اور فوت شدہ لوگوں کی طرف سے قربانی کاحصہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی اپنے گھر میں کرنے میں زیادہ ثواب ہے یا کسی مدرسے میں

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی کا جانور گم ہونے پر دوسرا خرید لیا تو کیا دونوں کی قربانی لازم ہوگی؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • کھسرا (خنثی) جانورکی قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • تکافل پالیسی میں جمع کردہ رقم پر وجوب قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کے جانور میں عقیقہ کا حصہ رکھنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور بیمار ہونےکے بعد دوسرا خریدنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • ڈیم کی تعمیر میں قربانی کی کھال دی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • شیعہ کو قربانی میں شریک کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا جانور تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • چندافراد کا ملکرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرنا

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • قربانی کا نصاب کیاہے

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 1
  • قربانی نہ کرنے والوں کے لیے بال اور ناخن کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
  • نیوتہ کی رسم میں ملنے والےجانور کی قربانی کا حکم

    یونیکوڈ   مسائل قربانی 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات