(+92) 0317 1118263

نفلی روزوں کے احکام

اجتماعی طور پر نفلی روزہ رکھنے کا حکم

فتوی نمبر :
68643
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / نفلی روزوں کے احکام

اجتماعی طور پر نفلی روزہ رکھنے کا حکم

کیا ہم اجتماعی طور پر اللہ کا قرب حاصل کرنے کی نیت سے روزہ رکھ کر فلسطینی بھائی بہنوں کے لئے دعا کا اہتمام کر سکتے ہیں؟یہ گناہ تو نہیں ہے یا بدعت کے زمرے میں تو نہیں آئے گا؟نیت خالصتاً اجتماعی دعا کرنا مقصود ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

انفرادی طور پر روزہ رکھ کر اس کے بعد فلسطینی بہن بھائیوں کے لئے دعاؤں کا اہتمام کرنا تو بلاشبہ جائز اور درست ہے،البتہ اس عمل کو اجتماعی شکل دینا،پورے اہلِ محلہ اور اہلِ علاقہ کا اجتماعی طور پر نفلی روزے رکھنے اور اس کے بعد کسی جگہ جمع ہوکر اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کرنا،اور اس عمل میں شرکت نہ کرنے والوں کو طعن وتشنیع کا نشانہ بنانا ایسا عمل ہے،جو "قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر"سے ثابت نہیں،اس لئے اس سے اجتناب کرنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتح المنعم: و البدعة أصلها ما أحدث على غير مثال سابق و تطلق في الشرع في مقابل السنة فتكون مذمومة ، و التحقيق أنها إن كانت مما تندرج تحت مستحسن في الشرع فهي حسنة ، و إن كانت مما تندرج تحت مستقبح فهي مستقبحة ، و إلا فهي من قسم المباح۔(3/546)۔
و فی مرقاۃ المفاتیح : و عن أبي الدرداء، قال : قال رسول الله - صلى الله عليه و سلم - " « دعوة المرء المسلم لأخيه بظهر الغيب مستجابة ، عند رأسه ملك موكل ، كلما دعا لأخيه بخير قال الملك الموكل به : آمين و لك بمثل » " ( رواه مسلم) اھ (4/1526) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68643کی تصدیق کریں
| | | |
0     157
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ذو الحجہ کے شروع ایام میں قضا روزے رکھنا

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • کیانفلی روزوں کا وقت مغرب کی نماز سے پانچ منٹ پہلے تک ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • کیا محرم الحرام کی طرح باقی ایام میں بھی ایک روزے کے ساتھ دوسرا روزہ ملانا ہوگا؟

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • شوال کے چھ روزوں کے بارے میں حکمِ شرعی کیا ہے؟

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • 12 ربیع الاول کو عید کہنا اور روزہ رکھنا

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • شوال کے روزے کی فضیلت احادیث کی روشنی میں

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
  • نفلی روزہ رکھ کر توڑنے کا حکم

    یونیکوڈ   نفلی روزوں کے احکام 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات