(+92) 0317 1118263

کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

مشین سے ذبح کی گئی مرغی کھانے کا حکم

فتوی نمبر :
69784
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / حلال و حرام / کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء

مشین سے ذبح کی گئی مرغی کھانے کا حکم

السلام علیکم ! مکتبہ فکر ( اہلسنت و الجماعت ) کے مطابق کیا ہم مشین کے ذریعہ ذبح کی ہوئی مرغی کھا سکتے ہیں ؟ شرعی حکم کیا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مرغیوں کا ذبیحہ اگر اس طرح کیا جاتا ہو کہ ایک مشین چین پٹی کے ذریعے انہیں قابو کیا جاتا ہو، پھر ہر مرغی ذبح کرنے والے شخص کے سامنے ترتیب وار آتی ہو اور وہ اسے " بسم اللہ ، اللہ اکبر" کہہ کر ذبح کرتا ہو اور ذبح کرنے والے مسلمان بھی ہوں تو ایسا ذبیحہ بلاشبہ حلال ہے، ورنہ اس کے کھانے سے احتراز لازم ہے، اس لئے کہ عموماً مشین کے ذریعہ ذبح کیے جانے والے ہر جانور پر" بسم اللہ" نہیں پڑھی جاتی بلکہ صرف پہلے جانور پر" بسم اللہ" پڑھی جاتی ہے اور بعد والے جانوروں پر مشین ویسے ہی چلتی ہےاور مشین جو کہ ذابح ہے وہ خود" بسم اللہ" نہیں پڑھ سکتی، اس لئے اس صورت میں پہلی مرغی حلال ہوگی باقی نہیں، اس طرح بعض اوقات کسی شخص کو مشین کے پاس کھڑا کر دیا جاتا ہے جو" بسم اللہ" پرھتا رہتا ہے یا کیسٹ لگا دی جاتی ہے اور مشین خود بخود چل رہی ہوتی ہےان دونوں صورتوں میں بھی ذبیحہ حلال نہ ہوگا لہذا مذکور مشینی ذبیحہ کی تحقیق کرکے اس کے موافق عمل کرنا چاہیئے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69784کی تصدیق کریں
0     456
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مذبوحہ جانور کے گوشت سے نکلنے والا خون اگر کھانا پکاتے ہوئے نظر آجائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • اجنبی مرد و عورت کے لئے ایک دوسرے کا جھوٹا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • غیر مسلم کے ہوٹل میں کھانا کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کوّے کا جھوٹاپاک ہے یا ناپاک؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نومسلم کو شراب چھوڑنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جھینگاکی کھانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بوفے سسٹم کا حکم - Buffet System in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • مشینی ذبیحہ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • سٹرابری حرام ہے یا حلال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • کیاشیشہ پیناجائز ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • زِنگر برگر میں استعمال ہونے والی وائٹ کیٹ مچھلی حلال ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ہوٹلوں میں کتے اور گدھے کے گوشت کا فتوی

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کتا، بلی اورپالتوپرندوں کے جھوٹےکا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ’’کاش شراب حرام نہ ہوتی‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • ٹرائی ڈینٹ چیونگم میں الکحل کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • سمندر ی مخلوق میں سے کونسی حلال ہیں اور کونسی حرام ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 1
  • مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • شیزان کی مصنوعات کیوں نہیں خریدیں

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • جن چیزوں میں جیلاٹن شامل ہو وہ حلال ہیں یا حرام؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • کیاسانپ کھاناحرام ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • آفسران بالا کا ملازمین سے مفت اشیاء منگوانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • میکڈونلڈ اور کے ایف سی کے کھانوں کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے/کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
  • نسوار،پان اور گٹکے کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0
...
Related Topics متعلقه موضوعات